ملائیشیا کے خلاباز وہ پہلے مسلمان جو ماہِ رمضان میں خلاء میں گئے۔ وہ خلائی اسٹیشن پر جمعہ کو پہنچیں گے اور وہاں نو دن گزاریں گے جس دوران وہ عید کا تہوار بھی اپنے ساتھی خلابازوں کے ساتھ منائیں گے۔

شیخ مظفر شکور
(مالے میں: Sheikh Muszaphar Shukor ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 27 جولا‎ئی 1972ء (52 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوالا لمپور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ خلانورد ،  جراح   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ملایو زبان ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شیخ مظفر شکور کے خلائی سفر پر روانگی کے موقع پر ان کے آبائی ملک میں جوش و خروش دیکھنے آیا اور ملائیشیا کے وزیر اعظم عبد اللہ احمد بداوی نے کوالالمپور میں ایک خصوصی تقریب میں ایک ہزار طلبہ کے ہمراہ یہ منظر دیکھا۔

ملائیشیا کے علما نے خلاء میں دینی فرائض سر انجام دینے کے حوالے سے شیخ مظفر کے لیے خصوصی ہدایت نامہ تیار کیا ہے جس کے تحت وہ وضو کے لیے ایک گیلا تولیہ استعمال کریں گے اور بے وزنی کی کیفیت کی بنا پر نہ تو انھیں قبلہ رخ ہونا پڑے گا اور نہ رکوع و سجود کرنا ہوں گے۔ اوقاتِ نماز سے متعلق مخمصہ دور کرنے کے لیے شیخ مظفر شکور قازقستان کے معیاری وقت کو مدِ نظر رکھیں گے۔

  1. https://thepatriots.asia/perjalanan-dato-dr-sheikh-muszaphar-shukor-terbang-ke-angkasa
  2. https://news.detik.com/internasional/d-2071515/astronot-malaysia-salat-di-luar-angkasa-kisahnya-kini-difilmkan
  3. عنوان : Ensiklopedi Islam — اشاعت سوم — https://news.detik.com/internasional/d-2071515/astronot-malaysia-salat-di-luar-angkasa-kisahnya-kini-difilmkan