صابر آفاقی
صابر آفاقی اردو، فارسی اور گوجری زبانوں کے شاعر ہیں۔۔ صابر آفاقی کا خاندانی نام چوہدری احمد دین خان ہے۔ آپ 1933ء میں تحصیل مظفر آباد کے ایک دُور دراز گاؤں گوہاڑی میں ایک نہایت ہی علم دوست اورمذہب پرست گھرانے میں مولانا علی محمد کے ہاں تولد ہوئے، جو اردو، عربی، فارسی اور گوجری زبانوں پر کافی دسترس رکھنے کے ساتھ ساتھ شعر فہمی کا خاص ادراک رکھتے تھے۔ صابر نے ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار سے ہی حاصل کی۔ کچھ دیر کے لیے مدرسی کا پیشہ اختیار کیا لیکن اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی تمنا ابتدا سے ہی ان کے دل میں گھر کر گئی تھی۔ لہٰذا انھوں نے اردو اورفارسی میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کا امتحان پاس کیا۔ اسی دور میں وہ گورنمنٹ ڈگری کالج مظفر آباد میں اردو کے لیکچرر مقرر ہوئ۔ اورکئی سال تک اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔1969ء سے 1972تک صابر آفاقی حصول تعلیم کے سلسلے میں تہران میں مقیم رہے۔ 1972ء میں انھوں نے اسی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ بعد میں وطن واپس آکر محکمہ ٔ تعلیم میں کئی عہدوں پر فائز رہے۔ وہ اردو یونیورسٹی مظفر آباد میں کئی سال تک طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے رہے اور آخر جنوری1986ء میں لگ بھگ 30تک ملازمت کے فرائض نہایت ہی خوش اسلوبی سے انجام دینے کے بعد وہ ملازمت سے سبکدوش ہوئے 1974 میں ان کا مجموعہ کلام "گلہائے کشمیر" شائع ہوا۔
نمونه گوجری کلام
ترمیمدنیا ماں ہی رونق نیں کجھ اس کا نور ظہوروں | دوئے جگ لشکارا ماریں پاک نبی کا نوروں | |
میرا دل کی گل کہہ گیا ٫ میاں محمد، صابر | سبھو نور اسے دے نوروں اس دا نور حضوروں |
نمونۂ کلام فارسی
ترمیمكواكب محو شد چون ديد طالع آفتابي را | سحرگه برگرفت از رخ چو دلدارم نقابي را | |
فزون شد تشنگي دل ز موج عالم بيحاصل | دريغا كز تغافل آب ميديدم سرابي را | |
همه سر را خروش موج و خشم و هيبت دريا | ميان بحر ميرقصد، تماشا كن حياتي را | |
مجو اي همنشين از ما تظاهرهاي بيمعني | زدرويشان صاحبدل چهخواهي آبوتابيرا | |
كس ار در زحمه تاريك شمع غفلت افروزد | گناهش روز روشن چيست نور آفتابي را | |
چو يكسر عالم هستي جمودت يافت اي صابر | من از دل آرزو دارم به گيتي انقلابي را |
حواله جات
ترمیمگوجری شعرا اور ادیبآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ gujjarinternational.com (Error: unknown archive URL) سیری در ادبیات فارسی هند و پاکستانآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ichodoc.ir (Error: unknown archive URL)