صابر علی (اماراتی کرکٹر)
صابر علی (پیدائش 11 جولائی 1991) ایک پاکستانی نژاد کرکٹ کھلاڑی ہے جو متحدہ عرب امارات کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ [1]
ذاتی معلومات | |
---|---|
پیدائش | لاہور، پاکستان | 11 جولائی 1991
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز |
گیند بازی | بائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز |
حیثیت | گیند باز |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم | |
پہلا ایک روزہ (کیپ 93) | 10 اگست 2022 بمقابلہ سکاٹ لینڈ |
آخری ایک روزہ | 16 نومبر 2022 بمقابلہ نیپال |
پہلا ٹی20 (کیپ 60) | 22 اگست 2022 بمقابلہ سنگاپور |
آخری ٹی20 | 27 ستمبر 2022 بمقابلہ بنگلہ دیش |
ماخذ: Cricinfo، 17 فروری 2023ء |
علی لاہور ، پاکستان میں پلا بڑھا۔ وہ 2016ء میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوئے تھے۔ [2]
اگست 2022ء میں اسے سہ ملکی سیریز کے لیے متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ بین الاقوامی سکواڈ میں شامل کیا گیا، جو 2019-2023ء آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کا حصہ بنی تھی۔ [3] اس نے 10 اگست 2022ء کو سکاٹ لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات کے لیے اپنا ایک روزہ ڈیبیو کیا۔ [4]
اگست 2022ء میں انھیں 2022ء کے ایشیا کپ کوالیفائر کے لیے متحدہ عرب امارات کے قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [5] اس نے ایشیا کپ کوالیفائر میں 22 اگست 2022ء کو سنگاپور کے خلاف متحدہ عرب امارات کے لیے اپنا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ [6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Sabir Ali"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2023
- ↑ Paul Radley (16 August 2022)۔ "Sabir Ali shines amid the gloom of UAE tour to Scotland"۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2023
- ↑ "ECB announce team to compete in ICC Men's CWCL2 in Scotland"۔ Emirates Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اگست 2022
- ↑ "97th Match, Aberdeen, August 10, 2022, ICC Men's Cricket World Cup League 2"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2023
- ↑ "ECB announces tram to represent the UAE in the Asia Cup Qualifiers 2022"۔ Emirates Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2022
- ↑ "3rd match (N), Al Amerat, August 22, 2022, Men's T20 Asia Cup Qualifier"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2023