صاحبین
صاحبین فقہ حنفی میں امام ابویوسف اور امام محمد کو صاحبین کہتے ہیں جس کے معنی ہیں دو ساتھی
صاحبین سے مراد
ترمیماحناف کے امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت(جنہیں الامام کہا جاتا ہے) کے دو خاص شاگرد ہیں جو فقہ حنفی کے امام بھی ہیں
- (1) امام قاضی ابو یوسف یعقوب جنہیں الثانی کہا جاتا ہے
- (2) امام محمد بن الحسن شیبانی جنہیں الثالث کہا جاتا ہے
صاحبین و شیخین
ترمیمامام محمد نے امام ابو یوسف سے بھی علم حاصل کیا ہے، اس لیے ان کے استاذ امام اعظم اور امام ابویوسف دونوں حضرات ہیں۔ جب امام ابویوسف اور امام محمد کو ایک ساتھ ذکر کرتے ہیں تو انھیںصاحبین کہتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات امام صاحب کے شاگرد ہونے کی نسبت سے آپس میں ساتھی ہیں۔ اور جب امام اعظم اور امام ابویوسف کو ایک ساتھ ذکر کرتے ہیں تو شیخین کہتے ہیں کیونکہ امام محمد کی بہ نسبت یہ دونوں حضرات شیخ اور استاذ ہیں۔ اور جب امام اعظم اور امام ابویوسف درمیانی حیثیت کے حامل ہیں کہ ایک طرف امام اعظم کے شاگرد ہیں، تو دوسری طرف امام محمد کے استاذ اور امام اعظم دونوں حضرات کے لحاظ سے استاذ ہی ہیں۔ اور امام محمد دونوں حضرات کے لحاظ سے شاگرد ہی ہیں۔ احناف ان دونوں کے علاوہ کسی اور کو صاحبین نہیں کہتے[1]
پہچان کی اصطلاح
ترمیم- لہ کا لفظ امام اعظم کے لیے استعمال ہوتا ہے
- لھما، عندھما اور مذہبھما کے الفاظ صاحبین کے لیے استعمال ہوتے ہیں
- اصحابنا کے لفظ عام طور پر تینوں امام ابو حنیفہ ،امام ابو یوسف اور امام محمد کے لیے استعمال ہوتے ہیں[2]