صارف:بیگ راج/تختہ مشق
ڈاکٹر طارق ہاشمی | |
---|---|
پیدائش | طارق ہاشمی 28 اگست 1971 ڈیرہ اسمعیل خان، خیبرپختونخواہ، پاکستان |
قلمی نام | ہاشمی |
پیشہ | شاعری، نقاد، عملہ مدیر ریڈیو پاکستان، مصنف |
قومیت | پاکستانی قوم |
مادر علمی | پشاور یونیورسٹی، پشاور، پاکستان |
'ڈاکٹر طارق ہاشمی 82 اگست، 1971ءکو ڈیرہ اسمعیل خان شہر میں پیدا ہوئے تھے۔
تعلیم
ترمیمآپ نے ابتدائی تعلیم اپنے شہر سے حاصل کی۔ بی اے گورنمنٹ کالج بھکر سے جب کہ ایم اے اردو اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی سے کیا، جس کے بعد ایم فل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے کیا۔ آپ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری پشاور یونیورسٹی سے حاصل کی
ادبی دنیا میں قدم
ترمیمایڈورڈز کالج پشاور میں دس برس تدریس کے فرائض انجام دیے اور 2008 سے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ اردو سے وابستہ ہیں اور مجلہ "زبان و ادب" کے مدیر ہیں۔ آپ نے براڈکاسٹنگ کا سفرریڈیو پاکستان ڈیرہ اسمٰعیل خان سے شروع کیا۔ بعدازاں ریڈیو پاکستان لاہور اور پشاور سے وابستہ رہے۔ آپ نے پاکستان ٹیلی وژن سے بھی بعض دستاویزی پروگرام پیش کیے۔
مجموعات کلام
ترمیم"زہراب" ”( شاعری)“ اور ”دل دسواں سیارہ ہے“ اور ”دستک دیا دل“ ڈاکٹر طارق ہاشمی کے شاعری کے مجموعےہیں-
اردو غزل۔ نئی تشکیل ( تنقید)، اردو غزل کا بابِ ظفر ( تنقید) شعریاتِ خیبر۔ عصری تناظر( تنقید) داغ دہلوی۔ مابعد نوآبادیاتی مطالعہ(تنقید) فارغ بخاری۔ شخصیت اور فن ( تنقید)،مولانا صلاح الدین احمد۔ احوال و آثار( تنقید)،ڈاکٹر تحسین فراقی ۔ شخصیت و فن ( تنقید) جدید نظم کی تیسری جہت( تنقید)،اردو نظم اور معاصر انسان( تنقید) محاسنِ کلامِ غالب از ڈاکٹر عبدالرحمٰن بجنوری ( تدوین)،ادب ، علامت اور جمالِ متن( تدوین) نیلی دھند میں لپٹی شال (تدوین)
ڈاکٹر طارق ہاشمی کے مداح ان کو سننے اور دیکھنے اور ان کے علم سے فیض حاصل کرنے کیلئے ان کا یوٹیوب چینل سبکرائب کر سکتے ہیں یہاں وہ ہر نئے دن میں نئے موضوع کیساتھ آپ تمام چاہنے والوں کی خدمت میں پیش ہوتے رہتے ہیں https://www.youtube.com/@UrduRas