عالم دین

پیدائش

ترمیم

الشیخ محمد خیر محمد حجازی المعروف شیخ مکی 1940ء کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔

تعلیم

ترمیم

ابتدائی تعلیم مکہ مکرمہ سے حاصل کی۔آپ بجپن ہی سے محنتی ذہین اور سعادت مند تھے آپکی تکمیل تعلیم دنیا کے نامور اساتذہ سے ہوئی۔ آپ کے والد محمد خیر مکی رحمۃ اللہ علیہ پاکستان کے شہر بہاولپور کے رہائشی تھے۔ مولانا محمد خیر مکی نے دینی تعلیم مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کر کے تمام عمر مکہ مکرمہ میں توحید و سنت کی اشاعت میں صرف کی۔

درسِ و تدریس

ترمیم

1970ء میں آپ کی وفات کے بعد آپ کے فرزند الشیخ محمد خیر محمد الحجازی نے حرم شریف کے اندر مدرس کے طور پر کام کیا جو کہ آج تک جاری ہے۔ آپ صبح کے وقت عربی میں اور شام کو اردو میں درس دیتے۔ جس میں تفسیر قرآن و حدیث بیان کی جاتی ہے۔ ایام حج میں حجاج کرام کے لیے حج کے مسائل بیان کرتے ہیں۔ آپ حب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ڈوبے ہوئے دین کی محبت و حفاظت کے نشے میں سر شار کفر و شرک اور بدعت کے ہر زرے سے بیزار ہیں۔ توحید و سنت کی اشاعت کے لیے دان رات کوشاں ہیں۔ حرم شریف میں امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے مسلک کی ترجمانی کا شرف اللہ پاک نے آپ کو عطا فرمایا جسے آپ احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں آپ کا تعلق اکابرین دیوبند سے ہے آپ کا انداز بیان نہایت شریں اسلوب سادہ اور گفتکو مدلل ہوتی ہے لہذا آپ کے اس دلنشیں انداز بیان سے ہر خاص و عام کو دین کی بنیادی مسائل اور اسلامی تاریخی واقعات کا بڑی آسانی سے بخوبی علم حاصل ہو جاتا ہے خاتم النبییں رحمۃ العالمیں صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک کو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کرنا آپ کی خصوصیت ہے۔

تصانیف

ترمیم
  • قصص الانبیاء
  • اسلام میں عورت کا مقام
  • سیرت النبی
  • تفسیرِ مکی

حوالہ جات

ترمیم

شوشل میڈیا پر حافظ محمد عادل بن سلطان مدرس حرمین شریفین کا درس تحریر کرتے ہیں جس سے کئی لوگ استفادہ حاصل کر رہے ہیں وہ یہ ہے Sheikh.Makki89@