محمد مسیح اللہ خاں
لقبمسیح الامت
ذاتی
پیدائش1330ھجری= 1911 عیسوی
سرائے برلہ، ضلع علی گڑھ
وفات17/ جمادی الاولی 1414ھجری = 13/ نومبر 1992عیسوی،
مدفنصحن مفتاح الجنہ قبرستان، جلال آباد
مذہباسلام
مرتبہ
استاذجامعہ مفتاح العلوم جلال آباد

ملت اسلامیہ کے جن عظیم المرتبت اولیاء اللہ ، مصلحین وکاملین علماء نے امت کی روحانی ،اخلاقی اور عملی اصلاح کی طرف خصوصی توجہ فرمائی، لاکھوں تشنگانِ علوم نبوت وسلوک معرفت کو سیراب کیا ، ان میں ایک عبقری شخصیت ولئ کامل مسیح الامت حضرت مولانا محمد مسیح اللہ خان صاحب رحمہ اللّٰہ کی بھی ہے ، جو اپنی گوناں گوں خصوصیات ، کارہائے نمایاں اور فیض بے بہا کی وجہ سے تاریخ میں روشن ومنور رہیں گے ، آپ اپنے خلوص وللّٰہیت ، صلاح وتقویٰ ، مردم شناسی ورجال سازی کی وجہ سے آج بھی زندہ ہیں ؛ چناں چہ آپ کے پیغامات وارشادات زمان ومکان کی حدود کو عبور کرکے آنے والی نسلوں کے لیے منارۂ نور تابت ہورہے ہیں۔