تعارف پروفیسر مولانا محمد معروف صدیقی چکیاہ مانسہرہ

مولانا محمد معروف صدیقی 2/2/1981کو ضلع مانسہرہ کے ایک شریف معزز گھرانے میں پیدا ہوئے. آپ کے والد محترم کا نام غلام جیلانی تھا انہوں نے اپنی زیادہ عمر کراچی میں حیدرآباد ٹنڈوں محمد خان میں فوجی شوگر میں گزاری تاہم دوران نوکری انہیں فالج کا حملہ ہوا تو جس سے ان کا زیادہ چلنا پھرنا متاثر ہوا تھوڑا بہت چل سکتے تھے. تاہم ایک نیک خوش اخلاق انسان تھے، اس کے ساتھ روحانی اعتبار سے ان کی زبان میں اللہ تعالیٰ نے شفاء رکھی تھی، کئی بیماریوں کا علاج قرآن کریم کی آیات اور دیگر مستند دعاؤں سے کرتے پیچیدہ اور پریشان کن بیماریوں میں مبتلا لوگ جب ان کے پس تشریف لاتے تو اللہ کے فضل سے انہیں افاقہ مل جاتا. ان کی وفات 2اپریل 2013کو ہوئی. ان کی نماز جنازہ چکیاہ پتھنی والی زیات میں شام 3بجے ادا کی گئی. نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی جن میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد، سابق وفاقی وزیر مملکت سردار شاہجہان یوسف ،سابق وفاقی وزیر سید قاسم شاہ، ممبر صوبائی اسمبلی سردار ظہور احمد، ممبر صوبائی اسمبلی میاں ضیاء الرحمن، ممبر صوبائی اسمبلی مولانا مفتی کفایت اللہ، ضلع تور غر کے DC فرید احمد خان. سابق سینٹرمولانا سید ھدایت اللہ شاہ کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء اور عام عوام شریک ہوئے، نماز جنازہ سابق ڈسٹرکٹ خطیب مولانا قاضی خلیل احمد نے پڑھائی. محمد معروف صدیقی نے اپنی ابتدائی تعلیم کا آغاز گورٹمنٹ پرائمری سکول چکیاہ کیا پانچویں جماعت سے ہی اپنے اساتذہ کااعتماد حاصل کرلیا اور سکول کے پروگراموں اور دیگر معاملات میں بڑھ چڑھ حصہ لیتے تھے . اسکے بعد آپ گورٹمنٹ ہائی سکول خوشحالہ چلے گے وہاں بھی ہائی سکول کے اساتذہ کا اعتماد ان پر قائم ہوگیا تو ہائی سکول خوشحالہ کے پروگراموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے. کلاس ہشتم میں پہلی دفعہ تبلیغی جماعت کے ساتھ سہ روزہ لگانے کا موقع ملاتو تو زہن تبدیل ہوگیا اور کلاس نہم میں سکول کو چھوڑ کر مانسہرہ کے سب سے بڑے دینی ادارہ جامعہ اشاعت السلام میں درس نظامی میں داخلہ لے لیا اور پھر ساتھ ہی  تیاری کرکے میٹرک کا امتحان ایبٹ آباد بورڈ سے پاس کیا بھی . اس طرح جامعہ اشاعت اسلام کے اساتذہ کے بھی قریبی تعلق رہا آپ دو بھائی ہیں بڑے بھائی کانام حاجی محمد فاروق ہیں جوایک بااخلاق اور محنتی انسان ہیں مولانا محمد معروف صدیقی کی شادی 24 اکتوبر 2005 کو آپ کے ماموں کی بیٹی سے سے ہوئی، نکاح کی ترتیب کراچی میں منعقد ہوئی آپ کا نکاح ملک پاکستان کی مشہور علمی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر برگیڈیر فیوض الرحمن صاحب نے پڑہایا. آپکے تین بیٹے اور دو بیٹاں جنکے نام یہ ہیں

1:عکاشہ معروف

2:ارسلان معروف

3:سدیس معروف

4:لبابہ معروف

5.انابیہ معروف.

آپکے نانا جان مولانا حمید اللہ اپنے وقت کے بڑے ممتاز جید عالم دین اور صوفی بزرگ تھے انہوں نے ابتدائی تعلیم اور خدمات  سرینگر کشمیر میں سرانجام دیں .آپکے نانا خاندان گھنیلہ کی بڑی شخصیات میاں برادری کےاستاد تھے جن میں خاص کر میاں ولی الرحمان مرحوم کے والد میاں محمد یعقوب اور ایک اور مشہور شخصیت میاں ابراہیم شامل تھے آپکے ماموں مولانا حبیب الرحمان مرحوم بھی جو آپکے سسر بھی تھے انتہائی معزز اور ممتاز عالم دین تھے.

آپکے اساتذہ میں حضرت مولانا عبدالقدوس صاحب مہتمم جامعہ اشاعت اسلام. شیخ الحدیث حضرت مولانا خلیل الرحمان نعمانی صاحب.مولانا فخرالاسلام صاحب. مولانا معتبر صاحب. مولانا مفتی کفایت اللہ صاحب. مولانا فضل  الہادی صاحب. مولانا خورشید صاحب. مولانا رستم صاحب. شامل ہیں. آپ نے 2008 میں جامعہ اشاعت اسلام سے دورہ حدیث اور درس نظامی کو مکمل کی آپ نے ایف اے ایبٹ آباد بورڈ سے بی اے آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی سے اہم اے ہزارہ یونیورسٹی سے اور اہم فل بھی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کیا آپ کے ایم فل کا ٹاپک (مولانا سلیم اللہ خان اور تحریک تحفظ مدارس دینیہ)تھا آپکے ایم فل کےسپروائیزر ڈین فیکلٹی آف آرٹس چئیرمین اسلامک اینڈ ریلیجس سٹڈیز ہزارہ یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر سیدازکیا ہاشمی صاحب تھے آپ نے2008ہی میں اباسین سکول اینڈکالج سےپڑھانےکاآغاز کیاکچھ ماہ یہاں پڑھانے کے بعد جناح ڈگری کالج مانسہرہ میں  لیکچرار اسلامیات تعینات ہوئے سات سال جناح کالج میں خدمات سرانجام دیتے رہے. یکم جولائی 2014 کو ہزارہ یونیورسٹی میں لیکچرار اسلامیات BPS18میں   تعینات ہوئے. آپ کی والدہ محترمہ جو ایک نیک سیرت اور بہت ہی متقیہ خاتون تھی جو اپنی برادری، علاقے میں بڑی عزت کی مالک سمجھی جاتی تھی 16 دسمبر 2021 کو جمعرات کے روز انتقال فرما گئیں. ان کا نماز جنازہ بھی شام ساڈے 4 بجے چکیاہ میں ادا کیا گیا، ان کے نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی مذہبی، اور ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی. مولانا معروف صدیقی کو لکھنےپڑھنےکی شوق ابتد ہی سے تھی آپ نے اخبارات میں لکھنے کا آغاز 2002 سے کیا تھا آپ نے مختلف اخبارات میں لکھنا شروع کیا. بعد میں آپ مختلف موضوعات پر مختلف اخبارات میں (کچھ میرے قلم سے) کالم لکھتے رہے آپکے کالم کو عام عوام میں بڑی مقبولیت رہی ہے

(تحریر محمد حسن بانیاں لوہار بانڈہ مانسہرہ)