Asakpke
صارف از 24 اپریل 2010ء
میرا نام عامر شہزاد ہے۔ اٹک شہر، پاکستان سے تعلق ہے۔ میٹرک مناسب نمبروں سے پاس کیا اور ایف ایس سی برے۔ اس کے بعد کمپیوٹر سے دوستی ہو گئی، ایک سال کا ڈپلومہ کیا، آرام نہ آیا تو دو سال کا کیا اور ساتھ ہی بی اے، اس سے بھی آفاقہ نہ ہوا تو کمپیوٹر سائینس میں ماسٹر کرنے کی ٹھان لی۔ اس کے بعد بھائی نے اپنی کمپنی میں کام دے دیا۔ مزید پڑھائی سے توبہ کر لی مگر تجربات سے نہیں۔
میری ایک عدد انگریزی اور ایک اردو بلاگ بھی ہے جس کا پتہ یہ ہے۔ asakpke.blogspot.com asakpke-urdu.blogspot.com
کچھ لوگوں کا سوال ہے کہ یہ asakpke کیا بلا ہے؟ یہ نیچے دی گئی لائین کا مخفف ہے، اسے آپ عامر شہزاد ہی پڑھیں۔ اس عجیب سی آئی ڈی کو بنائے کی سادہ سی وجہ پسند کی آئی ڈی نہ ملنا ہے۔ (: Aamir Shahzad AttocK PaKistan Email/Earth