Ehtashamul Haque Afaqui
احتشام الحق آفاقی
ترمیماحتشام الحق آفاقی اردو کے متحرک نوجوان قلمکار ہیں۔ وہ ہندوستان کے صوبہ بہار کے ضلع ارریہ کے ایک دیہی گاوں ہلدیا بہار میں 2فروری 1995ء کو پیدا ہوئے۔
تعلیم
ترمیماحتشام الحق آفاقی کی ابتدائی تعلیم مدرسہ اسلامیہ عالیہ ہلدیہ میں ہوئی۔ جبکہ دہلی کے مدرسہ تعلیم القرآن میں حافظہ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد تربیت کے خانقاہ و مدرسہ جامع العلوم اشرفیہ ضلع باغپت اتر پردیش میں سراج الملت مولانا بلال تھانوی کی صحبت میں ایک سال کا وقت گزارا۔ علاوہ ازیں انھوں نے مدرسہ عالیہ عرفانیہ لکھنو سے قرات کی تعلیم حاصل کی اور دار العلوم ندوۃ العلماء کے ایک شاخ سے ثانویہ سادسہ تک کی تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں عصری تعلیم کی طرف راغب ہوئے اور وہ فی الوقت محمد علی جوہر یونیورسٹی میں زیر ماسٹرکے طالب علم ہیں۔
ادبی ذوق و شوق
احتشام الحق آفاقی کو ادب سے گہری انسیت ہے ۔ انھوں نے سیاسی و سماجی موضوعات پر بہت سے مضامین لکھے ہیں۔ جبکہ وہ ایک افسانہ نگار کی حیثیت سے اپنے حلقہ ارباب میں مشہور ہیں۔ ان کے افسانے و کہانیاں بہت سے ادبی رسائل میں شائع ہوتے ہیں۔ اور وہ کئی اخبارات کے مستقل کالم نگار بھی رہے ہیں۔