جامعہ اسلامیہ صادقیہ عباسیہ تحصیل منچن آباد کی سب سے قدیم دینی درسگاہ ہے ۔ جس کا قیام 1909ء میں ہوا ۔ اور اس مدرسہ کیلئے زمین نواب آف بہاولپور صبح صادق عباسی نے دلوائی ۔جس کی وجہ سے مدرسہ کا نام بھی انہی کے نام پر جامعہ صادقیہ عباسیہ رکھا گیا ۔ اس کا انتظام علاقہ کی معزز شخصیت قاطع بدعت حضرت مولانا غلام قادر وٹو کو سونپا گیا ۔ انہوں نے خوب محنت سے کام کیا اور کام کرتے کرتے اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے ۔ اُن کے بعد یہ ذمہ داری فاضل دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محمد امیر ڈھڈی نے سنبھالی ۔ انہوں نے بھی دل وجان سے یہ فرض نبھایا ۔ وقت گزرتا رہا کہ حضرت مولانا محمد امیر ڈھڈی بھی رحلت فرماگئے ۔ اب ادارہ کی ذمہ داری فاضل دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محمد شریف وٹو پر آگئی ۔ آپ نے بھی اپنی بھرپور کوشش سے ادارہ کو چار چاند لگائے اور ایک وقت آیا کہ ضرت مولانا محمد شریف وٹو بھی اس دنیا سے چلے گئے ۔ جن کے بعد اس ادارے کی باگ دوڑ حضرت مولانا محمد شریف وٹو کے بھتیجے پروفیسر حضرت مولانا معین الدین وٹو نے سنبھالی ہوئی ہے ۔ جو کہ دن رات ایک کر کے ادارے کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں اللہ حضرت کی عمر میں برکت عطا فرمائے (آمین) وہ ننھا سا پودا جو 110 سال پہلے سرزمین منچن آباد پر لگایا گیا آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے جس کی شاخیں پورے ضلع بلکہ پورے پنجاب میں پھیل چکیں ہیں ۔ ادارہ کی سینکڑوں شاخیں دین کا کام کررہیں ہیں ۔ دعا ہے اللہ رب العزت اردہ اور اس کی تمام شاخوں کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے ۔

(تحریر محمدعمرفاروق طالب علم ادارہ ہذا)