خوش آمدید!

ترمیم
ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں:   اور  

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
 

جناب Hafiz Muhammad Umar Farooq کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 215,901 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



 

یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) زریہ پر طق کریں۔

 


 

ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 17:34، 10 ستمبر 2021ء (م ع و)

جامعہ اسلامیہ صادقیہ عباسیہ تحصیل منچن آباد

ترمیم

جامعہ اسلامیہ صادقیہ عباسیہ تحصیل منچن آباد کی سب سے قدیم دینی درسگاہ ہے ۔ جس کا قیام 1909ء میں ہوا ۔ اور اس مدرسہ کیلئے زمین نواب آف بہاولپور صبح صادق عباسی نے دلوائی ۔جس کی وجہ سے مدرسہ کا نام بھی انہی کے نام پر جامعہ صادقیہ عباسیہ رکھا گیا ۔ اس کا انتظام علاقہ کی معزز شخصیت قاطع بدعت حضرت مولانا غلام قادر وٹو کو سونپا گیا ۔ انہوں نے خوب محنت سے کام کیا اور کام کرتے کرتے اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے ۔ اُن کے بعد یہ ذمہ داری فاضل دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محمد امیر ڈھڈی نے سنبھالی ۔ انہوں نے بھی دل وجان سے یہ فرض نبھایا ۔ وقت گزرتا رہا کہ حضرت مولانا محمد امیر ڈھڈی بھی رحلت فرماگئے ۔ اب ادارہ کی ذمہ داری فاضل دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محمد شریف وٹو پر آگئی ۔ آپ نے بھی اپنی بھرپور کوشش سے ادارہ کو چار چاند لگائے اور ایک وقت آیا کہ ضرت مولانا محمد شریف وٹو بھی اس دنیا سے چلے گئے ۔ جن کے بعد اس ادارے کی باگ دوڑ حضرت مولانا محمد شریف وٹو کے بھتیجے پروفیسر حضرت مولانا معین الدین وٹو نے سنبھالی ہوئی ہے ۔ جو کہ دن رات ایک کر کے ادارے کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں اللہ حضرت کی عمر میں برکت عطا فرمائے (آمین) وہ ننھا سا پودا جو 110 سال پہلے سرزمین منچن آباد پر لگایا گیا آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے جس کی شاخیں پورے ضلع بلکہ پورے پنجاب میں پھیل چکیں ہیں ۔ ادارہ کی سینکڑوں شاخیں دین کا کام کررہی ہیں ۔ دعا ہے اللہ رب العزت ادارہ اور اس کی تمام شاخوں کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطاء فرمائے ۔ تحریر محمدعمرفاروق