--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:35, 9 دسمبر 2015 (م ع و)

20 دسمبر کو حیدرآباد میں ہونے والے ویکی میل ملاپ کی روداد ترمیم

دوستو! جیساکہ اس صفحہ منصوبہ میں عرض کر چکا تھا، 20 دسمبر 2015 کو حیدرآباد کی مشہور عمارت گولڈن تھریشولڈ میں ویکی پیڈینز کا ایک عمومی (بلا لحاظ زبان) اجلاس منعقد ہؤا۔ اس اجلاس کی خبر تیلوگو اخبارات ساکشی اور آندھر جیوتی میں ہوئی تھی، چنانچہ اخبار کا ایک تراشہ یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے منظر و پس منظرکے بارے میں کچھ معلومات آپ حضرات کو فراہم کرنا چاہوں گا۔

گولڈن تھریشولڈ بھارت کی تحریک آزادی سے جڑی بے باک خاتون سروجنی نائیڈو کی قیام گاہ تھی۔ یہ اب یونیورسٹی آف حیدرآباد کی شاخ کا کام دیتی ہے۔ اصل جامعہ گچی باؤلی میں ہے جو کہ شہر کے انتہائی کونے پر ہے۔ چونکہ احاطہ نسبتًا محدود ہے، اس لیے یہ کیمپس فنون لطیفہ، ڈراموں، پینٹنگ وغیرہ کے کوسس ہی کی تعلیم دیتا ہے۔

گولڈن تھریشولڈ تیلوگو ویکیپیڈیا کی بیٹھکوں کا اہم مرکز بن گیا ہے۔ یہاں مہینے میں کم از کم دو بیٹھکیں ہوتی ہیں۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے کچھ اساتذہ، شہر کے دیگر مدرسین، لائبریرئین، ڈاکٹر، انجینئر اور طلبا ان اجلاسوں میں شریک ہوکر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ قریب قریب ایسا ہی ایک مرکز وشاکھا پٹنم کا ایک انجینئرنگ کالج بن چکا ہے۔ حیدرآباد ہی میں ایک مرکز چَیتَنیا بھارتی انجینئرنگ کالج میں بنانے کی کوششیں چل رہی ہیں۔ یاد رہے کہ حیدرآباد اور وشاکھا پٹنم پچھلے سال تک ایک ہی متحدہ ریاست آندھرا پردیش کا حصہ تھے۔ اب یہ دو جداگانہ ریاستیں بن چکے ہیں۔ مگر دائرہ کا فی محدود ہے۔ اس کے علاوہ بنگلور میں جہاں کچھ عرصہ پہلے میں کر رہا تھا، وہاں پر بھی تیلوگو ویکیپیڈینزمنصوبہ بند ملاقاتیں کرتے ہیں، حالانکہ وہ وہاں ایک لسانی اقلیت ہیں۔

اب روداد کے اصل موضوع پرآتا ہوں۔

  1. اجلاس کی پہلی نشست باہمی تعارف کی تھی۔ حاضرین کی تعداد پچیس افراد پر مشتمل تھی۔ ان میں کہنہ مشق ویکیپیڈین بھی تھے اور نووارد بھی تھے۔ تیلوگو کے بھی تھے اور انگریزی کے بھی۔ مگر اردو ہندی سے وابستہ صرف میں ہی تھا۔
  2. اجلاس کی پہلی نشست کروپال کسیپ کی تھی جو اس ایوینٹ کے آرگنائزر تھے۔ انہوں نے زور دیا کہ مزید اجلاسوں کا شہر میں انعقاد ہو گا جن میں اگلے سال جنوری میں ویکیپیڈیا کے آغاز کے پندرہ سال منائے جائیں گے۔
  3. پون سنتوش نام کا ایک بائیس سالہ نوجوان کئی پروگراموں کی روداد پیش کیا تھا جو تیلوگو ویکیپیڈیا اور ویکیپیڈیا انڈیا کے توسط سے پیش آئے۔ ان سے چند اس طرح تھے:( ۱ ) باہمی رابطوں کے لیے تیلوگو ویکیپیڈیا والوں کی کوششیں۔ (۲) تیلوگو فوٹو واک: ایک پروگرام جس کے تحت چند ساتھی کوئی آندھراپردیش / تلنگانہ کے مقام پر جاکر تصاویر لیتے ہیں کا العام پر اپلوڈ کرتے ہیں۔ (۳) سماجی منصوبہ جس میں گھومنے پھرنے والوں کو تصاویر لینے اور العام پر اپلوڈ کرنے کی افزائی شامل ہے۔ (۴) کمیونٹی فیصلے کہ مضامین کا حجم کتنا ہو۔ (۵ ) مشینی ترجمے کے بارے میں تیلوگو ویکیپیڈیا کی پالیسی۔ (۶) ”کوماراجو لکشمن راؤ ویکیمیڈیا پوراسکرام“(KLRWP ایوارڈ) جس کے تحت ہرسال بہترین تیلوگو ویکیپیڈینز کو دس ہزار روپیے انعامی رقم، توصیفی سند اور ممنٹو دیے جاتے ہیں۔ (۷) حالیہ ویکی لوز فوڈ مقابلہ جس میں بھارت سے دس ہزار تصاویر العام پر اپلوڈ کی گئی تھی اور جس میں تیلوگو والوں نے بھی کافی جوش دکھایا۔
  4. یوحان تھامس نے ویکیمیڈیا انڈیا کا تعارف پیش کیا اور اس کی سرگرمیوں کو بتایا۔ اسی طرح سنٹر فار انٹرنیٹ اینڈ سوسائٹی ایکسس ٹو نالج (سی آئی ایس اے ٹو کے) کا بھی جو منظم انداز میں ویکیپیڈیا کمیونیز کی مدد کرتے ہیں۔
  5. سی آئی ایس اے ٹو کے کا گزارشی صفحہ یہاں ہے: https://meta.wikimedia.org/wiki/CIS-A2K/Requests ۔ اس صفحے کے ذریعے بھارت کی کسی بھی ویکی میڈیا پروگرام کے لیے مدد کی درخواست پیش کی جاسکتی ہے۔ اردو ویکی پیڈیا صارفین بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
  6. یوحان تھامس نے انفراسٹرکچر اسکالرشپ کی ایک اہم بات بتائی ہے۔ اس کے ذریعے بھارت کے صارفین مختلف سہولیتوں کے لیے مثلاً ایک سالہ انٹرنیٹ سرویس، اسکینر، لیاپ ٹاپ، پرنٹر، تحقیقی کتب وغیرہ کے لیے مدد طلب کی جاسکتی ہے۔ مگر مدد کے کمیونٹی کی تائید کی ضرورت ہے جو دیوان عام یا کوئی منصوبہ صفحہ پر ہو۔ بھارتی صارفین اس صفحہ کا خاص طور پر ملاحظہ فرماسکتے ہیں: http://wiki.wikimedia.in/Equipment_Lending_and_Community_Support
  7. اس کے علاوہ ویکیمیڈیا کی رکنیت پر بھی گفتگو ہوئی (جو کہ مذکورہ بالا امداد کے لیے لازمی شرط نہیں ہے)۔ رکنیت کی تفصیلات یہاں ہے: http://wiki.wikimedia.in/Join_us
  8. یوحان ہی سے پتہ چلا کہ 2016 میں دوسرا کل ہند ویکی کانفرنس منعقد ہوگا۔ اس کے لیے ناسک اور چندی گڑھ میں سے کوئی ایک شہر طے ہوگا۔ غالبًا ناسک چنا جائے تو شعیب بھائی نزدیکی کی وجہ سے ہماری نمائندگی کرپائیں گے۔ مگر چندی گڑھ کے انتخاب کی صورت میں ہمیں سوچنا پڑے گا کہ وہاں کون جا سکتا ہے۔
  9. ایشیائی مہینے اور اس میں مختلف زبانوں کی شرکت پر بحث ہوئی۔ پتہ چلا کہ ایڈیس وینگ جو اصل کوآرڈینیٹر ہیں، انہوں نے ویکیمیڈیا انڈیا سے کوئی ربط ہی نہیں کیا۔ جب وہ ربط کریں گے تو انڈیا اور دیگر ملحقہ شرکاء (Participating affiliates) انعامی پوسٹ کارڈز بھیجیں گے اور ان ہی ممالک کے کارڈز میں سے لاٹری سے ہر انعام یافتہ شخص کو کم سے کم پانچ کارڈز ملیں گے۔ چونکہ ابتدائی کاروائی ہی ابھی شروع نہیں ہوئی، اس لیے اس میں کافی وقت درکار ہو سکتا ہے۔ اگر مجھ سے اس تاخیر کے دوران اردو ویکیپیڈیا کے صارفین ربط کریں تو اولاً میں یہ صورت حال بتادوں گا۔ اگر اس کے باوجود کوئی جلدی چاہے تو ایک صورت ویکیمیڈیا انڈیا سے مدد کی گزارش ہوسکتی ہے۔ دوسری صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ چونکہ میں نے مقامی آرگنائزر کی ذمے داری لی تھی، اس لیے میں اپنے خرچ پر متعلقہ صارف کے پتے پر اپنے ملک کی تہذیب دکھانے والے پوسٹ کارڈز بھیجوں۔ اسپین کی یادگار عمارتوں پر ترمیمی مہم میں عالمی سطح پر میں تیسرے نمبر پر آیا تھا۔ یہ نتیجہ نومبر 2014ء کی بات ہے۔ مگر ابھی تک مجھے کچھ انعام نہیں ملا۔ ملاحظہ ہو میرا میٹا کے تبادلہ خیال کے اس وثق کا یہ قطعہ https://meta.wikimedia.org/wiki/User_talk:Hindustanilanguage/Archive_3#Monuments_of_Spain_Challenge میں نہیں چاہوں گا کہ ایسے معاملوں میں ہمارے صارفین بد دل ہوں یا خفا ہوں۔
  10. اردو ویکیپیڈیا کے متعلق میں نے خاص اپیل کی۔ وہ یہ تھی کہ حالانکہ اردوملک کے کونے کونے میں پھیلی ہے مگر اکثر تعلیم اور روزگار سے محروم ہے۔ اس وجہ سے میں چاہ کر بھی لوگوں کو اردو ویکیپیڈیا پر لانے کے اپنے مقصد میں بہت کم کامیاب رہا۔ کنڑا کے فعال ویکیپیڈین اوم شیو پرکاش کی مدد سے میری جان پہچان محمد یوسف بیدری سے ہوئی تھی۔ ان سے ویکیپیڈیا پر اور فیس بک پر تبادلہ خیال ہؤا۔ وہ کچھ وقت تک بہت متحرک بھی رہے اور مجھ سے بیدر میں اردو ویکیپیڈیا پروگراموں کے انعقاد کی بات بھی کیے تھے۔ مجھے امید ہے کہ انشاءاللہ اگلے سال یہ منصوبے روبعمل ہوں گے۔ میں نے کہا کہ اگر اس طرح کی دلچسپی رکھنے والی شخصیات سے حاضرین ملیں تو مجھے مطلع فرمائیں تاکہ میں بھارت میں بھی اردو ویکیپیڈیا کے لیے کام کرسکوں۔
  11. دوپہر کے اجلاس میں انگریزی اور تیلوگو ویکیپیڈیاؤں کی ترامیم کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ حاضرین کے سوالات اور مشکلات کو حل کرنے پر بات ہوئی۔