ویکی مینیا 2016ء میں میری شرکت کی مختصر روداد ترمیم

دوستو!

السلام علیکم۔

امسال 22 جون سے 26 جون کے بیچ اطالیہ کے دیہی (یا یوں کہیں سرسبز) علاقہ ایسینو لاریو میں سالانہ ویکی ویکی مینیا 2016ء منعقد ہوا۔ اس میں شرکت کے لیے اسکالرشپ کی میری درخواست کو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے منظور کر لیا تھا۔

اس موقع سے پہلے ہی میں نے اردو ویکیپیڈیا پر اصلاحات کے ضمن میں کچھ اقدامات اٹھانے شروع کیے تھے۔ ان میں سے ایک یہ تھا کہ میں نے دیوان عام کی رائے کے تحت کھاتہ ساز، محرکین تصاویر (فائل موورز) اور نظرثانی کنندوں کے حقوق کے لیے فیریکیٹر سے رجوع ہونا۔

اس کوشش میں مجھے جزوی کامیابی ملی تھی۔ کھاتہ ساز اور فائل موورز (جنہیں ملف منتقل کرنے والے کہا گیا ہے)، یہ دو حقوق اردو ویکیپیڈیا کو عطا ہوچکے ہیں۔ تاہم نظرثانی کنندوں کا حق حاصل نہیں ہوا۔ اس کی تفصیل یہاں دیکھی جاسکتی ہے: https://phabricator.wikimedia.org/T137937

ویکی مینیا 2016ء میں اس موضوع کو میں تکنیکی ٹیم کے آگے رکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی ویکیوں پر اس حق سے مضر اثرات ثابت ہوئے ہیں۔ اس کی بحث یہاں ہے: https://meta.wikimedia.org/wiki/Requests_for_comment/Flagged_revisions_deployment

میں نے اس صفحے پر بھی اردو کو ماورائے شک رکھنے کی درخواست کی ہے، ویکی مینیا 2016ء میں بھی کئی لوگوں سے ایسی درخواست کی ہے، انشاءاللہ اس کے مثبت نتائج سامنے جلد آنا چاہیے۔

نئے صارفوں کی رہنمائی کے لیے میں نے مختصر یو آر ایل کی درخواست بھی ویکی مینیا 2016ء پیش کی ہے۔ جب یہ نافذ ہوگا، ایک فائدہ یہ ہو گا کہ اردو کی بورڈ سے ناواقف صارف بھی کسی صفحے تک آسانی سے رسائی کرسکیں گے۔ مثلاً آپ ہندی ویکی کے بھارتی خواتین کی ہاکی ٹیم کو لیجیے۔ آپ آسانی سے اگر QWERTY پر https://hi.wikipedia.org/s/3am3 کریں گے، تو پہنچ جائیں گے۔ انشاءاللہ یہ سہولت ہم کو بھی عنقریب ملے گی۔

صوتی ٹائپنگ میں اعداد عربی طرز پر یعنی ا ۲ ۳ ۴ کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں، جبکہ مضامین میں ہم 1 2 3 4 استعمال کرتے ہیں۔ میں نے اسے صارفین کی سہولت کے لیے بدلنے کی درخواست دی ہے۔

دیوان عام پر ہم undo اور rollback کے لیے رد ترمیم اور استرجع (ایک ہی اصطلاح استرجع کے بجائے) کی تجویز منظور کر چکے ہیں۔ ان کا نفاذ ویکی مینیا 2016ء میں ہوچکا ہے۔

میڈیاویکی:Spam-blacklist کی اہمیت اور اس کی اصلاح پر بھی تبادلہ خیال ہؤا۔

میں نے نہاریکا کوہلی (تکینیکی ٹیم) سے حذف شدگی کے لیے نام زد صفحات کے لیے از خود صارف کو اطلاع (automated user notification) اور الگ صفحہ گفتگو (discussion page) کی درخواست کی ہے۔ ان کے پاس اس کا حل فوری موجود نہیں تھا، تاہم بعد میں مدد کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا ہے۔

ہندی ویکی کے دوست مجھ سے بنگلور کے سی آئی ایس والوں سے ربط کروانے کی درخواست کر رہے تھے جو کہ ہندی ویکی کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ چنانچہ اسی ویکیمینیا میں میں نے ان کا ربط سی آئی ایس کے پروگرام ایسوسی ایٹ سیلیش پٹنایک سے کروایا۔

ویکیمیڈیا بلاگ نویس کے طور میں کچھ لوگوں سے ویکیمینیا میں راست ملاقات کی اور کچھ سے گوگل ہینگ آؤٹ سے بات کی ہے۔

سندھی ویکیپیڈیا کے مہتاب احمد کا میں نے جیمس فاریسٹر (تکینیکی ٹیم) سے ربط کروایا کیونکہ وہاں نئے فانٹ اپلوڈ کرنا چاہتے ہیں۔

عبدالقادر مسلی یار کے ملیالم ویکی مضمون میں غیرومتعلقہ انگریزی مضمون کا ربط آرہا تھا جو ویکی ڈاٹا پر نہیں تھا۔ الحمداللہ یہ ربط ہٹا دیا جا چکا ہے۔

اس کے علاوہ میں کئی خطابوں میں شامل تھا اور تفریحی مقامات (جو کوہکنی سے تعلقات رکھتے تھے) گیا تھا۔ ماؤری کی چیز فیکٹری اور سویٹزرلینڈ کے قریب کی پہاڑیوں کا دورہ اس میں قابل ذکر ہیں۔

میں نے بین ویکی اشتراک کے لیے یوکرینی اور رومانیانی زبان کے بندوں سے بات کی ہے۔ یوکرینی بندوں نے ان کو مطلوب مضامین کی ایک فہرست بھی دی ہے: https://meta.wikimedia.org/wiki/Wikimedia_CEE_Spring_2016/Structure/Ukraine

اردو ویکی سے عارف سومرو صاحب اس مہم میں ساتھ دینے تیار ہیں۔ دیگراصحاب جو شامل ہوسکتے ہوں، آگے آسکتے ہیں۔ اس طرح کی فہرست ہم کو بھی بنانا چاہیے تاکہ ہم اس تجویز کی ہیئت کو طے کرسکیں اور اسے ایک عملی مؤقت جامہ پہنا سکیں گے۔