عنایت اللہ گوہاٹی Inayatullah Gohati اردو زبان کے کالم نگار و تجزیہ نگار ہیں۔ آپ کا تعلق خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی کے گاؤں مسلم آباد ، شیر علی کورونہ ، گوہاٹی سے ہے۔ مختلف عالمی و قومی معاملات اور علاقائی مسائل پر اب تک آپ کے ہزاروں کالمز اور مضامیں مختلف قومی و علاقاٸی اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں۔ جس سے بے شمار لوگ استفادہ کر چکے ہیں اور اس وقت آپ روزنامہ پاکستان اسلام آباد سے وابسطہ ہیں۔ آپ کئی غیر مطبوعہ کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ گذشتہ تین دہاٸیوں سے آپ شعبہ تعلیم سے وابسطہ ہیں۔ آپ ستمبر 1972ء کو مسلم آباد، گوہاٹی، صوابی میں پیدا ہوۓ۔ آپ پشاور یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں۔ مطالعہ پاکستان اور اکنامکس میں ماسٹر کے ساتھ ساتھ آپ ماسٹر آف ایجوکیشن بھی کر چکے ہیں۔