Qasir tanoli
- قیصر عباس عطاری*
قیصر عباس 1997ء کو لساں نواب کے قریبی گاؤں کھڈیاں میں پیدا ہوئے۔ والد صاحب کا نام عبد الجان ہے جو کے آرمی سے جونیئر کمیشن آفیسر ریٹائرڈ ہیں۔ آپ کے دادا حاجی عبد المجید رحمہ اللہ تعالٰی علاقے کے معزز دینی، سیاسی، سماجی اور جرگوئی شخص تھے۔
قیصر عباس نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول کھڈیاں نزد کھمیاں سے حاصل کی اور مڈل کلاس تک گارنش پبلک سکول لساں نواب سے جبکہ میٹرک کی تعلیم دی مسلم ایجوکیشن سسٹم مانسہرہ سے حاصل کی۔ بعد ازاں آپ عظیم علمی و روحانی تحریک دعوت اسلامی کے ساتھ منسلک ہو گئے اور میٹرک کے بعد دینی تعلیم کے حصول کے لیے لاہور کا سفر کیا،اور جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ دعوت اسلامی گجرات سے سن 2021ء میں دورہ حدیث شریف مکمل کیا۔ دورہ حدیث شریف کے بعد مفتی کورس کے لیے لاہور جوہر ٹاؤن میں استاذ العلماء فقیہ اعظم حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ہاشم خان عطاری زید مجدہ کی خدمت میں حاضر ہیں۔
آپ عظیم روحانی شخصیت علامہ مولانا ابو بلال الیاس قادری کے مرید ہیں۔
چند اساتذہ کرام اور مادر علمی جامعات کے اسماء گرامی ملاحظہ ہوں۔
اساتذہ کرام: استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی ہاشم خان عطاری زید مجدہ، حضرت علامہ مولانا مفتی نوازش علی عطاری صاحب زید کرمہ، حضرت علامہ مولانا ابو حامد فضل داد مدنی زید لطفہ، ابو حامد حضرت علامہ مولانا سجاد مدنی زید فیضہ، حضرت علامہ مولانا عمر مدنی زید فضلہ، ناظم اعلی و استاد محترم حضرت علامہ مولانا محمد رضوان ساجد مدنی زید جدہ، حضرت علامہ مولانا ابو سعد محمد ارشاد مدنی رحمہ اللہ رحمة واسعة وأسكنه الفردوس الأعلى يارب العالمين، حضرت علامہ مولانا مقصود صاحب زید حسنہ۔
مادر علمی: جامعۃالمدینہ فیضان جیلان کڑیال نزد رائیونڈ لاہور، جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ جی 11 اسلام آباد، جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ گجرات، جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور۔
جبکہ اس کے ساتھ ہی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے اسلامیات میں ماسٹر بھی کر رہے ہیں۔