ShadImran70761
نسیم شاد تاریخ پیدائش 20 جنوری 1942 بھارت انبالہ۔ اردو کالج کراچی سے این ایس ایف کہ پلیٹ فارم سے سامراج کی تیسری دنیا کہ ریشہ دوانیوں کیخلاف ایک طویل جدوجہد کری۔ ادبی سفر کا آغاز مختصر افسانے لکھ کر کیا اور بعد میں وطن عزیز کہ ممتاز ادبی جرائد و رسائل سیپ، نقوش اور افکار میں ادبی خدمات انجام دیتے رہے۔ صحافتی کیئریر کا آغاز روزنامہ انجام سے کیا اور پھر روزنامہ مشرق کراچی میں فلمی انچارچ رہے۔اس دوران کئی فلموں کی کہانیاں بھی لکھیں۔ اس کہ بعد مشرق کراچی کہ چیف رپورٹر بنادیئے گئے۔ اور اپنے قلم کی نوک سے روزنامہ مشرق آنے اور جانے والی حکومتوں اچھالتے رہے۔ کراچی یونین آف جرنلٹس، مشرق ایمپلائیز یونین، اور کراچی کراچی پریس کلب کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کہ مسائل حل کرنے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ مارچ 1998 میں کراچی یونین آف جرنلٹس نے ان کی صحافتی خدمات کہ اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا۔ 11 جون 2000 کو طویل علالت کہ باعث خالق حقیقی سے جاملے۔