Zeeshan Yaseen
محمد ذیشان یٰسین پاکستان کے شہر کراچی کے ایک معروف گرافکس ڈیزائنر ہیں۔ آپ 10 فروری 1987ءکو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے۔ کراچی میں ہی تعلیم حاصل کی۔ اور تعلیم کے ساتھ ساتھ گرافکس ڈیزائننگ کا کام بھی کیا۔ آپ کا شمار کراچی کے معروف گرافکس ڈیزائنرز میں ہوتا ہے۔ آپ نے انتہائی پیچیدہ پروجیکٹس کی بھی تکمیل کی۔ آپ کو گرافکس میں مکمل عبور حاصل ہے۔ آپ کی زیرنگرانی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اخبارات و رسائل کی تزئین و آرائش کا کام ہوتا ہے۔ آپ نے مئی 2010ءکو ”گرافک ویژن“ کے نام سے گرافکس ڈیزائننگ کےلئے فرم قائم کی جو کہ کراچی شہر میں معروف ہے۔ اور بہت تھوڑے عرصے میں کراچی کی ایک ممتاز فرم کا درجہ حاصل کیا۔ ”گرافک ویژن“ بڑی تیزی سے ترقی کے منازل طے کررہی ہیں۔ ان کے یہاں گرافکس کا اعلیٰ معیار کا کام کیا ہوتا ہے جس سے صارف نہایت مطمئن ہوتا ہے۔ ان کے یہاں قومی اور بین الاقوامی اخبارات و جرائد کا کام انتہائی نفیس ہوتا ہے جس کی بناءپر ان کی فرم کا شمار کراچی کی مشہور ڈیزائنر فرم میں ہوتا ہے۔