Zeeshan Yaseen
خوش آمدید!
(?_?)
جناب Zeeshan Yaseen کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
--محمد شعیب 10:06, 1 نومبر 2012 (UTC)
گذارش
ترمیمالسلام علیکم ذیشان بھائی، ویکیپیڈیا میں خوش آمدید، امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔
ایک گذارش تھی آپ سے کہ یہاں ویکیپیڈیا میں خودنوشت سوانح لکھنے پر پابندی ہے، تو آپ کا یہ مضمون خود نوشت سوانح ہے نا؟ اگر ایسا ہے تو آپ اسے یہاں منتقل کردیں، اس لیے کہ منتظمین دیر سویر اسے حذف ہی کردیں گے۔ امید ہے برا نہیں منائیں گے ۔ --محمد شعیب 10:06, 1 نومبر 2012 (UTC)
محمد ذیشان یاسین
ترمیمپاکستان کے شہر کراچی کے ایک معروف گرافکس ڈیزائنر ہیں۔ آپ 10 فروری 1987ءکو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے۔ کراچی میں ہی تعلیم حاصل کی۔ اور تعلیم کے ساتھ ساتھ گرافکس ڈیزائننگ کا کام بھی کیا۔ آپ کا شمار کراچی کے معروف گرافکس ڈیزائنرز میں ہوتا ہے۔ آپ نے انتہائی پیچیدہ پروجیکٹس کی بھی تکمیل کی۔ آپ کو گرافکس میں مکمل عبور حاصل ہے۔ آپ کی زیرنگرانی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اخبارات و رسائل کی تزئین و آرائش کا کام ہوتا ہے۔ آپ نے مئی 2010ءکو ”گرافک ویژن“ کے نام سے گرافکس ڈیزائننگ کےلئے فرم قائم کی جو کہ کراچی شہر میں معروف ہے۔ اور بہت تھوڑے عرصے میں کراچی کی ایک ممتاز فرم کا درجہ حاصل کیا۔ ”گرافک ویژن“ بڑی تیزی سے ترقی کے منازل طے کررہی ہیں۔ ان کے یہاں گرافکس کا اعلیٰ معیار کا کام کیا ہوتا ہے جس سے صارف نہایت مطمئن ہوتا ہے۔ ان کے یہاں قومی اور بین الاقوامی اخبارات و جرائد کا کام انتہائی نفیس ہوتا ہے جس کی بناءپر ان کی فرم کا شمار کراچی کی مشہور ڈیزائنر فرم میں ہوتا ہے۔
ذاتی معلومات
ترمیمذیشان بھائی، اپنی ذاتی معلومات اور سوانح حیات اپکے صفحہ صارف پر منتقل کر دی گئی ہیں کیونکہ ویکیپیڈیا پر ذاتی صفحات بنانے کی اجازت نہیں ہے۔ البتہ اپنے صفحہ صارف پر اپنی معلومات رکھ سکتے ہیں۔ امید ہے آپ برا نہیں منائیں گے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 10:30, 1 نومبر 2012 (UTC)