صدر الافاضل خوارزمی قاسم بن حسین کا لقب ہے۔

قاسم بن حسین بن احمد المعروف بہ صدر الافاضل خوارزمی نحوی۔

ولادت

ترمیم

صدر الافاضل 9؍ماہِ شوال 555ھ بمطابق 1160ء میں پیدا ہوئے۔

کنیت اور لقب

ترمیم

ابو محمد کنیت اور مجد الدین لقب تھا نسبت خوارزمی تھی۔

مشائخ

ترمیم

المغرب کے مصنف ب رہان الدین ناصر،نجم الدین عمر نسفی اور صدر الاسلام محمد بزدوی سے فقہ حاصل کی۔

علمی مقام

ترمیم

سچ مچ کے صدر الافاضل اور عربیت وغیرہ علوم میں یگانۂ زمانہ اور طبع نقاد اور نظم و شعر میں مہارت کامل رکھتے تھے،علاوہ اس کے برے خوش خلق اور تیز زبان تھے۔

تالیفات

ترمیم
  • کتاب تجمیر شرح مفصل زمحشری
  • کتاب شرح سقط الزند* کتاب توضیح شرح مقامات
  • کتاب شرح انموذج
  • نحو میں شرح ابینہ وزوایا
  • بیان میں شرح محصل وغیرہ تصنیف کیں۔

وفات

ترمیم

صدر الافاضل کو617ھ بمطابق 1220ء میں تاتاریوں نے قتل کیا۔[1] [2] [3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. موسوعہ فقہیہ ،جلد30 صفحہ 406، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا
  2. حدائق الحنفیہ: صفحہ273 مولوی فقیر محمد جہلمی : مکتبہ حسن سہیل لاہور
  3. والفوائد البہيہ 153