صد الوزن
صد الوزن (hundredweight) ایک پیمائشی اکائی ہے جس کو کمیت کے تخمینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ برطانوی نظام میں اس کو 112 پونڈ کے برابر اور امریکی نظام میں اسے 100 پونڈ کے برابر تسلیم کیا جاتا ہے۔ اول الذکر کو بڑا صد الوزن اور بعد الذکر کو چھوٹا صد الوزن بھی کہا جاتا ہے، مزید یہ کہ چھوٹے صد الوزن کے لیے صد (cental) کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے۔
مذکورہ بالا دونوں نظاموں میں، بیس صد الوزن کو ایک ٹن قرار دیا جاتا ہے اور جیسا کہ اوپر کے بیان سے ظاہر ہے کہ بڑے صد الوزن (112 پونڈ) کے لحاظ سے بننے والے ٹن کو بڑا ٹن بھی کہا جاتا ہے جس میں کہ 2240 پونڈ آتے ہیں جبکہ چھوٹے صد الوزن سے بننے والے چھوٹے ٹن میں 2000 پونڈ آتے ہیں۔
پہلے صد الوزن کی اصطلاح قِنطار (quintal) کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کی جاتی تھی اور اب بھی بعض اوقات (اور بعض لغات میں) ایسا دیکھنے میں آتا ہے۔