صفدر ہاشمی

بھارتی ڈراما نگار

صفدر ہاشمی (انگریزی: Safdar Hashmi) ایک کمیونسٹ خیالات کے حامل ڈراما نگار اور ہدایت کار تھے۔ وہ سڑک رواں عوامی ناٹکوں کے لیے شہرت رکھتے تھے۔ وہ ایک سماجی فعالیت پسند بھی تھے۔

صفدر ہاشمی
معلومات شخصیت
پیدائش 12 اپریل 1954ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 2 جنوری 1989ء (35 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
غازی آباد، بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی دہلی یونیورسٹی
سینٹ اسٹیفن کالج، دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  منچ اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

یکم جنوری 1989ء کو غازی آباد کے صاحب آباد علاقہ میں نکڑ ناٹک (اسٹریٹ شو) کرتے وقت ان پر حملہ کیا گیا اور اگلے دن ہی انھوں نے دم توڑ دیا۔ انھیں اس لیے قتل کیا گیا کیوںکہ وہ دبے، کچلے لوگوں کی آواز بن گئے تھے۔ ڈراموں کے ذریعہ عوام میں بیداری لا رہے تھے۔ وہ محض 34 سال کے تھے۔[2]

قاتلوں کو سزا

ترمیم

اس قتل کے سلسلے میں عدالت نے 2003ء میں دس افراد کو عمر قید کی سزا سنائی۔ [3]

صفدر ہاشمی ایوارڈ

ترمیم

عمدہ ڈراما نگاری کی وجہ سے سال در سال صفدر ہاشمی ایوارڈ پیش کیا جاتا رہا ہے۔ بین الاقوامی اسٹیج ڈے اور در پن کلا کیندر ناٹیہ سنستھان(رجسٹرڈ) کے45 ویں یوم تاسیس کے مو قع پر ناٹیوتسو 2017ء کا انعقاد، ڈی این پی جی کالج، میرٹھ کے شنکر آ ڈیٹوریم میں ہوا۔ اس مو قع پر میرٹھ میں ڈرا مے کے فرو غ کے لیے ڈا کٹر اسلم جمشید پوری، صدر شعبہ اردو، چو دھری چرن سنگھ یونیورسٹی،میرٹھ کو”صفدر ہاشمی ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔[4]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم