صوبہ دراج (البانوی: Durrës) البانیہ کا ایک صوبہ ہے۔ اس کا صدر مقام دراج ہے۔ اس کے اضلاع میں دراج، کرویہ شامل ہیں۔ 2006ء میں آبادی کا تخمینہ 3,03,742 تھا۔ صوبہ کا رقبہ 827 مربع کلومیٹر ہے۔ کثافتِ آبادی 367 فی مربع کلومیٹر ہے۔ اس کا مرکزی شہر دراج البانیا کے دار الحکومت تیرانا سے آدھ گھنٹے کے فاصلے پر واقع ہے۔ البانیا کی سب سے بڑی بندرگاہ بھی اسی صوبے میں ہے۔ اس صوبے کی تمام تر مغربی سرحد بحیرہ ایڈریاٹک کے ساحل پر مشتمل ہے جس کے دوسرے کنارے پر اطالیہ واقع ہے۔ قدیم یونانی میں اسے دیورس کہتے تھے۔

متعلقہ مضامین

ترمیم