صوتی کتاب
صوتی کتاب کسی کتاب کے صوتی شکل میں محفوظ کردہ نسخے کو کہا جاتا ہے۔ جس میں ایک صدا کار کسی کتاب کے تمام تر مواد کو اپنی آواز میں ریکارڈ کراتا ہے۔
تاریخ
ترمیمکئی صدیوں تک کتابیں صرف کاغذپر چھاپ کر شائع کی جاتی تھیں،لیکن آج نئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے کتابیں روایتی کاغذی اشاعت کے ساتھ ساتھ ای بک اور صوتی کتاب کی شکل میں بھی شائع کی جاتی ہیں۔ انیسویں صدی کے اختتام پر جب ایڈیسن نے فونوگراف ایجاد کیا تو اس کے بعد مقناطیسی پٹیوں پر آواز کو محفوط کرنے کی سہولت میسر آ گئی۔ فونو گراف کی ایجاد کے بعد بھی ایک جلد ہی نابینا افراد کے لیے کتابوں کو ریکارڈ کیا جانے لگا تا کہ بینائی سے محروم افراد بھی ان سے استفادہ کر سکیں۔ انہی ابتدائی صوتی کتب کو بولنے والی کتابیں بھی کہا جاتا تھا۔ اس کے بعد کتابوں کو صوتی شکل میں ریکارڈ کرنے کا کام آہستگی سے جاری رہا مگر 1990 کی دہائی میں یہ ایک نئے کاروبار کی شکل اختیار کر گیا، جب جیبی سائز آڈیو پلئیر مارکیٹ میں دستیاب تھے اور ان میں سینکڑوں گھنٹوں کے دورانیہ کی صوتی ریکارڈنگ محفوظ کی جا سکتی تھی۔
موجودہ دور میں صوتی کتب
ترمیمآج کل صوتی کتب کی صنعت ایک بڑی اور منافع بخش صنعت بن چکی ہے۔ مغرب میں شائع ہونے والی ہر مشہور کتاب صوتی شکل میں بھی دستیاب ہوتی ہے، جس کو صارفین اپنے اسمارٹ فون،ٹیبلٹ پر بہ آسانی سن سکتے ہیں۔