صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی بزرگ شاعرہ

پیدائش ترمیم

سیدہ صوفیہ احمد صاحبہ 27 اکتوبر 1951ء کو مردان میں پیدا ہوئیں ۔ ان کا اصل نام صوفیہ شاہین اور قلمی نام صوفیہ احمد ہے ۔

خاندان ترمیم

وہ پشتون کے سید اباخیل قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں ان کے والد صاحب کا نام میاں سکین الدین سید ، والدہ محترمہ کا نام زبیدہ بیگم اور خاوند محترم کا نام میاں حسام الدین ہے۔ اولاد میں ان کی 5 بیٹیاں ہیں۔ ان کی تعلیم مڈل ہے،

ادبی تعارف ترمیم

1980 میں انھوں نے لکھنے کا آغاز کیا۔ وہ اردو، پشتو، انگریزی اور فارسی زبان پر عبور رکھتی ہیں ۔ " کندن" کے نام سے ان کا ایک شعری مجموعہ شائع ہو چکا ہے ۔