مردان
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں واقع ایک شہر
مردان (Mardan)خیبر پختونخوا کا مشہور اور پاکستان کا امیر ترین ضلع ہے۔ جسے مہمان نوازی کے شہر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
ملک | پاکستان |
---|---|
صوبہ | خیبر پختونخوا |
ضلع | مردان |
تحصیل | تحصیل مردان |
رقبہ | |
• کل | 1,632 کلومیٹر2 (630 میل مربع) |
آبادی | |
• کل | 1,400,000 (تقریبا) |
• کثافت | 850/کلومیٹر2 (2,200/میل مربع) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
کالنگ کوڈ | +92 937 |
ویب سائٹ | MardanJALALA |
مردان صوبہ خیبر پختونخوا کا صدر مقام ہے۔ اس میں ایشیا کا سب سے بڑا شوگرمل ہے۔ اور یہ پشاور سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مردان کا وجہ تسمیہ صوفی بزرگ پیر مردان شاہ کے نام سے ہے۔ جو اسلام کی تبلیغ کی غرض سے یہاں آئے تھے۔ ضلع مردان میں بدھ مت مذہب کے بڑے آثار قدیمہ تخت بھائی اور جمال گڑھی میں ہیں۔ جس کے دیکھنے کے لیے پورے پاکستان سے ہزاروں لوگ یہاں آتے ہیں۔ مردان کے مشہور شہروں میں کاٹلنگ طورو اور تخت بھائی ہے۔ اس میں رہنے والے زیادہ تر لوگ مہمند اور یوسف زئی قوم کے ہیں۔ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کا مایہ ناز کھلاڑی اور سابق کپتان یونس خان نے اسی شہر میں آنکھیں کھولیں ہیں۔