صوفی محمد سرور
صوفی محمد سرور (پیدائش؛ 7 دسمبر 1933 - 15 مئی 2018) ایک پاکستانی اسلامی سکالر, مصنف اور جامعہ اشرفیہ میں شیخ الحدیث تھے۔ انھوں نے جامعہ خیر المدارس اور جامعہ اشرفیہ میں تعلیم حاصل کی۔ ان کے اساتذہ میں خیر محمد جالندھری اور مفتی محمد شفیع بھی شامل ہیں۔
صوفی محمد سرور | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 دسمبر 1933ء ضلع ڈیرہ غازی خان |
تاریخ وفات | 15 مئی 2018ء (85 سال) |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ اشرفیہ، لاہور جامعہ خیر المدارس |
استاذ | مولانا خير محمّد جالندھرى ، محمد شفیع عثمانی |
پیشہ | عالم ، شیخ الحدیث |
ملازمت | جامعہ اشرفیہ، لاہور ، جامعہ خیر المدارس |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمسرور 7 دسمبر 1933ء کو ضلع ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوا۔ انھوں نے میڑک کے بعد بانی جامعہ اشرفیہ مولانا مفتی محمد حسن سے دینی تعلیم کا آغاز کیا۔ اور پھر مولانا خیر محمد جالندھری کے جامعہ خیر المدارس ملتان میں دینی کتب کی تعلیم حاصل کی. پھر جامعہ اشرفیہ لاہور میں حدیث کے کورس میں داخلہ لیا اور کامیابی سے فارغ التحصیل ہوئے۔ جس کے بعد انھوں نے کچھ عرصہ کراچی میں مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع کے زیر سایہ بھی تعلیم حاصل کی۔[1][2]
تعلیم سے فراغت کے بعد تین سال جامعہ خیر المدارس ملتان میں اور دس سال دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا میں گزارے، جامعہ اشرفیہ لاہور میں حدیث اور دیگر علوم و فنون کی کتابیں پڑھائیں۔ انھوں نے مشہور کتاب ابو داؤد پھر بخاری شریف شروع کی، جب کہ وہ اپنی وفات تک ہر روز عصر کی نماز کے بعد مولانا اشرف علی تھانوی کے ملفوظات پڑھاتے رہے۔[1]
تصانیف
ترمیموہ کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ بشمول;
- الخیر الجاری فی شرح صحیح البخاری (2001)[3]
- علم و عمل
وفات
ترمیمان کا انتقال 15 مئی 2018 کو لاہور میں مختصر علالت کے بعد ہوا۔ ان کے صاحبزادے مولانا صوفی عتیق الرحمن نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں نماز جنازہ پڑھائی. انھیں شیر شاہ قبرستان لاہور میں سپرد خاک کیا گیا۔ انھوں نے پسماندگان میں تین بیٹے مولانا صوفی عتیق الرحمن، مولانا شفیق الرحمن اور مولانا عبد الرحمٰن، تین بیٹیاں اور اہلیہ چھوڑے ہیں۔[1][4]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "جامعہ اشرافیہ کے شیخ الحدیث مولانا صوفی محمد سرور 85سال کی عمر میں انتقال کر گئے قبرستان شیر شاہ میں سپرد خاک"۔ Daily Pakistan۔ 16 مئی، 2018
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت) - ↑ ٹاؤن، جامعہ علوم اسلامیہ بنوری۔ "شیخ الحدیث صوفی محمد سرورؒ کی رحلت | جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن"۔ www.banuri.edu.pk
- ↑ "Alk̲h̲air aljārī fe sharḥ Ṣaḥīḥulbuk̲h̲ārī | WorldCat.org"۔ www.worldcat.org
- ↑ "مولانا صوفی محمد سرور سپردخاک وزیراعلیٰ پنجاب اور علماء کا اظہار تعزیت"۔ Nawaiwaqt۔ 16 مئی، 2018
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت)