جامعہ اشرفیہ لاہور، پاکستان، ایک مذہبی تعلیمی ادارہ ہے جس کی بنیاد مفتی محمد حسن امرتسری نے 1947ء میں رکھی تھی۔[3] جامعہ نے دیوبندی مکتب فکر کے علما تیار کیے ہیں اور دیوبندی علما نے اساتذہ کی حیثیت سے جامعہ میں خدمات انجام دی ہیں۔

جامعہ اشرفیہ
جامعہ اشرفیہ - Jamia Ashrafia
قیام1947
مذہبی الحاق
دار العلوم دیوبند
تعلیمی الحاق
وفاق المدارس العربیہ
پرنسپلمولانا فضل رحیم اشرفی
طلبہ2000 سے زائد[1]
مقاملاہور[2]، ، پاکستان
کیمپسشہری
ویب سائٹwww.ashrafia.org.pk

تاریخ

ترمیم

اس مدرسہ کی بنیاد قیام پاکستان کے صرف ایک ماہ بعد 14 ستمبر 1947ء کو رکھی گئی تھی. محمد حسن امرتسری نے برطانوی ہند کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن بنانے کے لیے ان کی حمایت کے اعتراف میں جامعہ کا نام دیوبندی عالم مولانا اشرف علی تھانوی کے نام پر رکھا۔

پرانا کیمپس

ترمیم

اس کی بنیاد لاہور کے گنجان آباد علاقے کے مرکز میں نیلا گنبد انارکلی بازار میں ایک تین منزلہ چوکور عمارت میں رکھی گئی تھی.

نیا کیمپس

ترمیم

کینال روڈ اور فیروز پور روڈ کے درمیان اراضی 28 مارچ 1955ء کو خریدی گئی اور ایک نئی عمارت کی تعمیر ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ شروع ہوئی۔ 1957ء میں عملے اور طلبہ کی اکثریت نئے کیمپس میں منتقل ہو گئی اور حدیث کی تعلیم 1958ء میں مشہور عالم محمد ادریس کاندھلوی کے تحت شروع ہوئی۔

آج مرکزی کیمپس میں ایک مسجد، ایک بڑا انتظامی اور تدریسی بلاک، دو بورڈنگ ہاؤس (ایک مقامی طلبہ کے لیے اور ایک غیر ملکی کے لیے) ایک ہسپتال اور اساتذہ اور ملازمین کے لیے رہائش گاہیں شامل ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Jamia Ashrafia Today"۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جولا‎ئی 2010 
  2. "Jamia Ashrafia جامعہ اشرفیہ، لاھور – Wikimapia" 
  3. "Archived copy"۔ 10 ستمبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2012