محمد شفیع دیوبندی
مفتی محمد شفیع عثمانی تحریک پاکستان کے ایک اہم رہنما اور مفتی اعظم پاکستان تھے۔ آپ نے مولانا شبیر آحمد عثمانی کی دعوت پر اپنا آبائی وطن دیوبند چھوڑ کر پاکستان ہجرت کی۔ آپ کا شمار دارالعلوم دیوبند کے اہم اساتذہ میں ہوتا تھا۔ پاکستان آکر سب سے سے پہلے پاکستان میں دستور سازی کے عمل میں شریک ہوئے اور قائد اعظم کے وعدوں کے مطابق پاکستان میں نفاذ شریعت کے لیے راہ ہموار کیں۔ آپ نے کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک وسیع و عریض مدرسہ جامع دارالعلوم کراچی قائم کیا جو آج پاکستان کا سب سے بڑا دینی مدرسہ ہے۔ آپ کے تلامذہ میں مولانا محمد صدیق شاہ قابل ذکر ہیں ۔ [2][3]
محمد شفیع عثمانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 25 جنوری 1897ء دیوبند |
وفات | 6 اکتوبر 1976ء (79 سال) کراچی |
مذہب | دیوبندی |
اولاد | محمد رفیع عثمانی ، محمد تقی عثمانی ، محمد زکی کیفی ، محمد ولی رازی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دارالعلوم دیوبند |
استاذ | محمد رسول خان ہزاروی |
تلمیذ خاص | عبدالحق بلوچ ، سید سیاح الدین کاکاخیل |
پیشہ | مذہبی رہنما |
پیشہ ورانہ زبان | اردو [1] |
درستی - ترمیم |
مفتی محمد شفیع بن محمد یاسین عثمانی دیوبندی 1897 میں پیدا ہوئے۔ دار العلوم دیوبند میں مدرس رہے۔ 1943ء میں جامعہ سے استعفیٰ دے کر تحریکِ پاکستان میں حصہ لیا۔1951ء میں کراچی میں دار العلوم بنایا۔ تفسیر معارف القران مشہور تصنیف ہے۔ 1976ء میں انتقال ہوا۔
تصانیف
ترمیم- معارف القرآن
- دل کی دنیا
- احکام القرآن (جلد ثالث و رابع)
- جواہر الفقہ
- امداد المفتیین
- آلات جدید ہ کے شرعی احکام
- وحدت امت
- اسلام اور موسیقی
- مسئلہ سود
- سیرت خاتم الانبیاء ﷺ
- احکام حج
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 11 مئی 2020
- ↑ Muhammad Taqi Usmani (4 December 2011) [Originally written March 1964]۔ "Shaykh Muhammad Shafi': The Mufti of Pakistan"۔ Deoband.org Translated by Zameelur Rahman from introduction to Zafar Ahmad Usmani، Jamil Ahmad Thanawi، Muhammad Shafi Deobandi، Muhammad Idris Kandhlawi (2008) [First published 1987]۔ احكام القرآن / Aḥkām al-Qur'ān (بزبان عربی)۔ 3۔ Karachi: ادارة القرآن والعلوم الاسلامية / Idārat al-Qur’ān wa-al-‘Ulūm al-Islāmīyah۔ صفحہ: 1–19
- ↑ Muhammad Rafi Usmani (May 2005) [First published 1994]۔ حیات مفتی اعظم / Ḥayāt-i Muftī-yi A'ẓam۔ Karachi: ادارة المعارف / Idāratul-Ma‘ārif