ضبط ولادت عقلی اور شرعی حیثیت سے
محمد تقی عثمانی کی کتاب
ضبط ولادت عقلی اور شرعی حیثیت سے پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی لکھی ہوئی مانع حمل پر ایک کتاب۔ کتاب ہذا میں ضبط ولادت کی شرعی حیثیت مفتی اعظم مفتی محمد شفیع نے بیان کی ہے ، جب کہ عقلی حیثیت کے بارے میں مفتی تقی عثمانی نے اظہار خیال فرمایا ہے کہ ضبط ولادت شر عااور عقلاً اسلامی اصولوں کے خلاف ہے ، بعد ازاں ضبط ولادت کے جسمانی اخلاقی ، قومی اور اجتماعی نقصانات ذکر کیے ہیں ۔ معاشی نقطۂ نظر سے ضبط ولادت کی حیثیت اور حامیان ضبط ولادت کے دلائل کا ناقدانہ جائزہ بھی شامل کتاب ہے۔120 صفحات پر مشتمل یہ کتاب دارالاشاعت کراچی سے 1961 ء میں شائع ہوئی ہے۔[1]
مصنف | محمد تقی عثمانی |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
موضوع | فقہ |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ظل ھما (جنوری۔ جون 2٠19)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ 3 (1): 2٠4۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2٠22