ضلع سنت کبیر نگر
سنت کبیر نگر ضلع (انگریزی: Sant Kabir Nagar district) بھارت کا ایک ضلع جو اتر پردیش میں واقع ہے۔[1]
संत कबीर नगर जिला | |
---|---|
اترپردیش کا ضلع | |
سرکاری نام | |
اترپردیش میں محل وقوع | |
ملک | بھارت |
ریاست | اترپردیش |
انتظامی تقسیم | بستی |
صدر دفتر | خلیل آباد، بھارت |
حکومت | |
• لوک سبھا حلقے | سنت کبیر نگر، خلیل آباد |
رقبہ | |
• کل | 1,659.15 کلومیٹر2 (640.6 میل مربع) |
آبادی (2011) | |
• کل | 1,714,300 |
• کثافت | 1,000/کلومیٹر2 (2,700/میل مربع) |
آبادیات | |
• خواندگی | 69.01 فیصد |
ویب سائٹ | سرکاری ویب سائٹ |
تفصیلات
ترمیمسنت کبیر نگر ضلع کی مجموعی آبادی 1,714,300 افراد پر مشتمل ہے۔ اس ضلع میں بنکروں کی کثیر تعداد ہے
ضلع کے مخصوص مقامات
خلیل آباد، مگہر، مہنداول، لیڈوا مہوا امرڈوبھا، بکھرا، دھنگھٹا، سمریاواں، لہرسن، دھرمسنگھواں، اگیا
- خلیل آباد یہ ضلع کا ہیڈکواٹر ہے یہ شہر ریلوے اور فور لین ہائی وے سے جٹا ہے یہاں سوم کو ایک بازار لگتا ہے جو پروانچل میں تھوک کا بڑا بازار ہے، یہاں ہیرا لال ڈگری کالج اور بھت سارے انٹر کالج بھی ہیں اور چونکہ یہ ضلع کا ہیڈکواٹر ہے اس لیے یہاں ڈی ایم، ایس پی، ضلع جج اور بڑے افسروں کا مقام یہیں ہے، یہ تحصیل بھی ہے اور لوک سبھا اور ویدھان سبھا کے ارکان بھی یہاں سے چنے جاتے ہیں یہ بنکروں کا علاقہ کہلاتا ہے-
- مگہر یہ وہی جگہ ہے جہاں سنت کبیر کی سمادھی ہے اور انھیں کے نام پر ضلع کا نام ہے اور مگہر یہ ایک قصبہ ہے یہاں ریلوے بھی ہے۔
- مہنداول یہ بھی ضلع کا ایک مشہور قصبہ ہے اور یہ ضلع کی تحصیل بھی ہے یہاں پولیس اسٹیشن، بس اسٹاپ اور ہاسپٹل وغیرہ بھی ہیں یہاں سے ویدھان سبھا کے لیے ایک ممبر بھی چکا جاتا ہے۔
- امرڈوبھا لیڈوا مہوا امرڈوبھا یہ ایک تاریخی قصبہ ہے اس کی آبادی تقریباً 10000 ہوگی اس میں 75% تقریباً مسلم آبادی ہے یہ بنکروں کا ہیڈکواٹر ہے یہاں ہینڈ لوں بھت ہے یہاں کے لوگ گمچھا، چادر، دھوتی، کرتا وغیرہ بناتے ہیں یہاں اترپردیش مدرسہ بورڈ سے ملحق دار العلوم تنویر الاسلام امرڈوبھا ڈگری کالج ہے جس میں ہندوستان کے کئی صوبے کے بچے پڑھتے ہیں یہ قصبہ پورے ہندوستان میں مشہور ہے اسی ڈگری کالج کی وجہ سے اور یہاں ہاسپٹل، جونیئر ہائی اسکول، انٹر کالج، سہج کیندر وغیرہ موجود ہیں -
- بکہرا یہ ایک قصبہ ہے یہاں کسی زمانے میں راجا ہوا کرتے تھے یہاں برتن کا بازار ہے جو بھت مشہور ہے یہاں ایک جھیل ہے جو موتی جھیل سے بھت مشہور ہے جس کو گورمنٹ نے سیر و تفریح کے لیے خاص کر دیا ہے یہاں پولیس اسٹیشن، بینک، ڈاک گھر، انٹر کالج، ہاسپٹل وغیرہ موجود ہیں۔
- دھنگھٹا یہ ایک ضلع کی تحصیل ہے یہ ضلع کے دکھن سمت واقع ہے یہاں سے دیدھان سبھا کا رکن چنا جاتا ہے یہاں پولیس اسٹیشن، بس اسٹاپ، ہاسپٹل وغیرہ موجود ہیں -
- سمریاواں یہ ایک گھنی آبادی والا گاؤں ہے یہاں بلاک، بینک، انٹر کالج وغیرہ موجود ہیں،
- لوہرسن یہ ایک کثیر آبادی والا قصبہ ہے یہاں بینک، مدرسہ کالج وغیرہ موجود ہیں -
- دھرمسنگھواں یہ ایک قصبہ ہے جو ضلع کے اتر میں واقع ہے یہاں بینک، کالج، ہاسپٹل، پولیس اسٹیشن وغیرہ موجود ہیں۔
- اگیا یہ ایک اجیار تپہ کا گاؤں ہے یہاں صوفی نظام الدین محدث بستوی کا مزار ہے جو پورے ہندوستان میں مشہور ہے یہاں بینک، کالج، مدرسہ وغیرہ موجود ہیں -
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر ضلع سنت کبیر نگر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Sant Kabir Nagar district"