طاہر حسین
بالی وڈ اداکار، ہدایت کار اور فلمساز۔ مشہور بالی وڈ اداکار عامر خان کے والد۔ 1938 میں پیدا ہوئے۔ طاہر حسین اپنے وقت کے نامور ہدایت کار اور فلمساز ناصر حسین کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔
طاہر حسین Tahir Hussain | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1938 اختیار پور گاؤں، شاہ آباد، ہردوئی، اتر پردیش |
وفات | 2 فروری 2010 باندرہ، ممبئی، بھارت |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
زوجہ | زینت حسین، شہناز حسین |
اولاد | عامر خان، فیصل خان |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | پروڈیوسر، ڈائریکٹر، سکرین رائٹر، اداکار |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ہدایت کاری
ترمیمطاہر نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور معاون ہدایت کار کے شروع کیا۔ سنہ انیس سو پچاس میں انھوں نے فلم ’تم سا نہیں دیکھا‘ اور ’دل دے کے دیکھو‘ میں ہدایت کاری کی۔ اس کے بعد اداکاری اور پروڈکشن تک محدود ہو گئے لیکن ایک طویل وقفے کے بعد انھوں ہدایت کاری کے میدان میں پھر قدم رکھا۔ اپنے بیٹے عامر اور جوہی چاولہ کے ساتھ انھوں نے فلم ’تم میرے ہو‘ بنائی۔
اداکاری
ترمیمپھر انھوں نے اداکاری کے میدان میں طبع آزمائی کی۔ فلم ’جب پیار کسی سے ہوتا ہے‘، ’جنم جنم کا ساتھ‘ اور ’پیار کا موسم‘ میں انھوں نے چھوٹے رول کیے۔ لیکن اداکاری میں کامیابی نہ ملنے کے بعد انھوں نے فلمسازی کے میدان میں قدم رکھا۔
پروڈکشن
ترمیمراج کپور کی فلم تیسری منزل میں پروڈکشن ایگزیکٹو بنے۔ پھر ’جب پیار کسی سے ہوتا‘ اور ’دل دے کے دیکھو‘ جیسی فلمیں بنائیں۔ لیکن اس کے بعد انھوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کی تشکیل کی جس کے تحت انھوں نے کئی فلمیں جیسے ’کارواں‘، ’ہمارا خاندان‘ اور ’زخمی‘ بنائیں جو قابل ذکر ہیں۔
انتقال
ترمیمدو فروری دو ہزار دس کو اپنے بیٹے عامر خان کے فلیٹ میں ان پر دل کا کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔