طوبت (انگریزی: Tobit؛ عبرانی: טוביה - مطلب:خدا دولت ہے) کتاب طوبیاہ کا مرکزی کردار ہے۔ جس کا تعلق قبیلہ نفتالی سے تھا۔ جو نینوا میں رہتا تھا۔[1][2]

طوبِت ابن تُوبی ایل
رافیل (اسرافیل) طوبت کی آنکھوں کا علاج کرتے ہوئے
نام: طوبت
پیدائش: اسرائیل
وفات: اكباتان، ہمدان
شریک حیات: حنہ
ذکر موجود : کتاب طوبیاہ (مرکزی کردار)
والد: تُوبی ایل
خاندان: آنا ایل(داداعدو ایل(پر دادا)
احترام در: یہودیت اور مسیحیت

خاندان ترمیم

کتاب طوبیاہ کے مطابق طوبت کا تعلق قبیلہ نفتالی سے تھا۔ اور اس کے باپ کا نام توبی ایل تھا:

میرا (طوبت کا) باپ توبی ایل تھا، میرا دادا آنا ایل تھا اور میرا پر دادا عدو ایل تھا۔عدو ایل کے باپ کا نام جبائل تھا۔ عدو ایل کے دادا کا نام رافیل اور پر دادا کا نام راخی ایل تھا، جن کا تعلق عسیئیل کی برادری سے تھا، جو ایک یفتالی قبیلہ کا حصہ تھا۔[3]

حالاتِ زندگی ترمیم

طوبت قبیلہ نفتالی کا ایک راستباز تھا۔ وہ نینوا میں رہا کرتا تھا۔ کتاب طوبیاہ کے مطابق طوبت پہلے اسرائیل، اشوریہ میں رہتا تھا۔ پھر اس کو جلاوطن کر دیا گیا تھا۔ کیونکہ اس پر الزام تھا جس لوگوں کا قتل بادشاہ نے کروایا تھا طوبت ان کے مردوں کو دفنا رہا تھا۔ بادشاہ کو شک ہوا کہ کہیں طوبت بعد میں یہ مردے ثبوت کے طور پر پیش نہ کر دے تو بادشاہ نے طوبت کو گرفتار کرنا چاہا مگر طوبت وہاں سے فرار ہو گیا۔ اس کی تمام جائداد ضبط ہو گئی۔ جب بادشاہ مرگیا تو اس کو نینوا میں دوبارہ آنے کی اجازت مل گئی۔

اندھے ہونے کا واقعہ ترمیم

ایک دفعہ جب طوبت کھلے آسمان تلے سو رہا تھا تو اس کی آنکھ کھلی اور پرندے کی تپائی اس کی آنکھوں میں گر گئی اور جس کی وجہ سے اس کی آنکھیں زخمی ہوگئیں اور وہ اندھا ہو گیا۔ پھر طوبت تنگ ہوکر موت کی دعا کرتا ہے۔ انھیں دنوں سارہ بنت راخی ایل بھی بہت غم میں تھی جو طوبت کے بھائی کی بیٹی تھی۔ کیونکہ سارہ کو اس کے نوکر کی بیوی نے طنز کا نشانہ بنایا تھا کیونکہ سارہ سات شادیاں کرچکی تھی مگر بدقسمتی سے اس کے سارے شوہر شادی کے فوراً بعد فوت ہوجاتے تھے۔ سارہ نے خداوند سے رو کر دعا مانگی۔ خداوند نے طوبت اور سارہ کی مدد کے لیے رافیل (یعنی اسرافیل) کو بھیجا۔ جو انسانی روپ بدل کر آیا تھا۔ اس نے سارہ کی شادی طوبت کے بیٹے طوبیاہ سے کروائی اور طوبت کی آنکھوں کا علاج کیا۔ جس کے چند عرصے بعد طوبت فوت ہو گیا۔[4]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Tobit, book of", Jewish Encyclopedia
  2. "Tobit 6 GNT - Tobias Catches a Fish - So Tobias and"۔ Bible Gateway۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2017 
  3. کتاب طوبیاہ 1:1
  4. (158) "an hundred and eight and fifty years old" in Tobit 14:11 KJV Wikisource

بیرونی روابط ترمیم