بائبل کی اصاغر شخصیات کی فہرست، ز سے ی

(عدو ایل سے رجوع مکرر)

یہ فہرست بائبل کے مذکورہ ناموں کی وہ فہرست سے جو چھوٹے (عموماً اکابر کے با لمقابل)[1] نامور شخص ہین جن کا نام بائبل میں بہت کم آیا ہے یا یہ بائبل کی کسی مشہور شخصیات کے رشتہ دار ہیں۔

ادبی موضوع سے متعلق یہ فہرست نامکمل ہے؛ آپ اس میں مزید اضافہکر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
  1. راحب یا رہب (معنی: مفرور، قضیہ)[2]
  2. راخل (رابن کی چھوٹی بہن)[3]
  3. رام[4]
  4. رامہ یا رعماہ[5]
  5. ربشاقی[6]
  6. ربقہ[7]
  7. ربہ[8]
  8. رحامہ[9]

ضِلّہ (انگریزی: Zillah؛ عبرانی: צִלָּה tsil-law؛مطلب: ”پرچھائی، ظل“) لامخ کی دوسری بیوی کا نام ہے جس کا ذکر کتاب پیدائش 23-4:19 میں آیا ہے : ”اور لُمک(لامخ) دو عورتیں بیاہ لایا۔ ایک کا نام عدہ اور دُوسری کا نام ضِلّہ تھا۔ اور عدہ کے یابل پَیدا ہوا۔ وہ اُن کا باپ تَھا جو خیموں میں رہتے اور جانور پالتے ہیں۔ اور اُس کے بھائی کا نام یوبل تھا۔ وہ بِین اور بانسلی بجانے والوں کا باپ تھا۔ اور ضِلّہ کے بھی توبلقائِن(توبل قابیل) پَیدا ہُؤا جو پیتل اور لوہے کے سب تیز ہتھیاروں کا بنانے والا تھا اور نعمہ(واہلہ) توبلقائِن(توبل قابیل) کی بہن تھی۔ “[10][11][12][13]

عبد ی ایل

ترمیم

عبد ی ایل (عبدایل) (انگریزی: Abdeel؛ عبرانی: עַבְדְּאֵל ”خدا کا بندہ“؛ عربی سے ماخوذ Abdullah ”عبداللہ[14]) Jeremiah 36:26(یرمیاہ) کے مطابق، یہویقیم بادشاہ نے ”عبد ی ایل“ (جو سلمیاہ کا باپ تھا) اور مزید دو افراد کو نبی یرمیاہ اور ان کے منشی بارُوک کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔[15]۔ جبکہ سپتواینہ میں عبد ی ایل کا نام مذکور ہی نہیں ہے۔[15]

عبد ی

ترمیم

عبد ی (انگریزی: Abdi؛ عبرانی: עַבְדִּי شاید عبدیاہ کا مُخَفف ہے۔ مطلب ”یہوواہ(انگریزی: YHWH؛ عبرانی: יהוה) کا بندہ“) کے متعلق چئن-بلیک (1899) نے کہا ہے کہ کتاب تواریخ اول و دوم میں دو بار عبد ی کا ذکر آیا ہے۔ کتاب تواریخ کے یہ دونوں عبد ی ایک ہی ہیں جبکہ کتاب عزرا اور ایسدرس اول میں مذکور عبد ی دوسرا شخص ہے۔ عبد ی کا ذکر 1 ایسدرس، کتاب تواریخ اول و دوم اور کتاب عزرا میں آیا ہے:

  1. کتاب تواریخ اول 6:29[16]: ”اور بنی مِراری اُن کے بھائی بائیں ہاتھ کھڑے ہوتے تھے یعنی اَیتان بن قیسی بِن عبد ی بِن مُلوک
  2. کتاب تواریخ دوم 29:12 : ”تب یہ لاوی اُٹھے یعنی بنی قِہات میں سے محت بِن عماسی اور یُوایل بِن عزریاہ اور بنی مِراری میں سے قِیس بِن عبد ی اور عزریاہ بِن یہلّلئیل اور جیرسونیوں میں سے یُوآخ بِن زِمہّ اور عدن بِن یُوآخ“
  3. کتاب عزرا 10:26 : ”اور بنی عیلام میں سے متّنیا اور زکریاہ اور یحی ایل اور عبد ی اور یرِیموت اور الِیاہ۔ “
  4. 1 ایسدرس 9:27 : ”عِیلام کے بیٹے : متّنیاس اور زکریاس اور احیزیلیاس اور عبد یاس[عبد ی] اِیرموت اور ادياس۔ “

عبد ون

ترمیم

عبد ون (انگریزی: Abdon؛ عبرانی: עַבְדּוֹן سے עָבַד ”خدمت کرنا“) کا نام بائبل میں مذکور ہے۔ عبد ون بائبل میں چار مختلف افراد کا نام ہے :

  1. عبد ون کتاب قضاۃ: بنی اسرائیل کا قاضی
  2. دوسرے عبد ون کا ذکر کتاب تواریخ اول 8:30 اور 9:36 میں آیا ہے : ”اور اُس کا پہلوٹھا بَیٹا عبد ون اور صُور اور قِیس اور بعل اور ندب“
  3. تیسرے عبد ون کا ذکر کتاب پیدائش دوم 34:20 میں آیا ہے :”پھر بادشاہ نے خلقیاہ اور اخی قام بن سافن اور عبد ون بن میکاہ اور سافن مُنشی اور بادشاہ کے نَوکر عسایاہ کو یہ حکم دیا۔ “ اسی عبد ون کا ذکر کتاب سلاطین دوم 22:12 میں بھی آیا ہے لیکن کتاب سلاطین میں ن عبد ون کو لے کر تضاد پایا جاتا ہے۔ کیونکہ سلاطین میں ”عبد ون“ کی جگہ ”عبکور“ درج ہے : ” اور بادشاہ نے خِلقیاہ کاہِن اور سافن کے بیٹے اخی قام اور مِیکایاہ کے بیٹے عکبور[عبد ون] اور سافن مُنشی اور عسایاہ کو جو بادشاہ کا ملازم تھا یہ حکم دیا کہ“
  4. چوتھے عبد ون کا ذکر کتاب تواریخ اول 8:23[17] میں بنیامین کے شجرہ نسب میں آیا ہے۔ بنیامین کے شجرہ نسب میں صرف اس کے نام کا ذکر کیا گیا ہے :”عبد ون اور زِکری اور حنان“۔

عدہ (انگریزی: Adah؛ عبرانی: עָדָה، جدید ʿAda ، طبری ʿĀḏāh؛ مطلب: ”سجاوٹ“)[18] کتاب مقدس میں دو مختلف خواتین کا نام ہے۔

  1. پہلی عدہ کا ذکر کتاب پیدائش 23-4:19 میں آیا ہے : ”اور لُمک(لامخ) دو عورتیں بیاہ لایا۔ ایک کا نام عدہ اور دُوسری کا نام ضِلّہ تھا۔ اور عدہ کے یابل پَیدا ہُوا۔ وہ اُن کا باپ تھا جو خیموں میں رہتے اور جانور پالتے ہیں۔ اور اُس کے بھائی کا نام یوبل تھا۔ وہ بِین اور بانسلی بجانے والوں کا باپ تھا۔ “[19]
  2. دوسری ”عدہ“ عیسو کی بیوی تھی جس کا ذکر کتاب پیدائش میں دو بار آیا ہے۔ پہلا ذکر 26:34 میں آیا ہے : ”جب عیسو چالِیس برس کا ہَُئوا تو اُس نے بیری حِتی کی بیٹی یہودِتھ اور اَیلون حتی کی بیٹی بشانتھ[عدہ] سے بیاہ کِیا۔ “[20] مختلف مسیحی علما نے رائے دی ہے کہ بشانتھ بنت ایلون اور عدہ بنت ایلون ایک ہی ہیں۔[21] دوسرا ذکر بھی پیدائش 4-36:2 میں آیا ہے : ”عیسو کنعانی لڑکیوں میں سے حِتی اَیلون کی بیٹی عدہ کو حوی صبعون کی نواسی اور عنہ کی بیٹی اُہلِیبامہ کو۔ اور اِسمٰعیل(اسماعیل) کی بیٹی اور نبایوت کی بہن بشامہ کو بیاہ کر لایا۔ اور عیسو سے عدہ کے اِلیفز پَیدا ہُؤا اور بشامہ کے رعوایل پَیدا ہُوا۔ “

عدینہ

ترمیم

عدینہ (انگریزی: Adina؛ عبرانی: עֲדִינָא؛ مطلب: جذباتی، جنتی، بہشتی) کا ذکر کتاب پیدائش 11:42 میں آیا ہے : ”سِیزا رُوبینی (رئبونی) کا بَیٹا عدینہ رُوبینیوں(قبیلہ رئبون) کا ایک سردار جِس کے ساتھ تِیس جوان تھے۔ “ عدینہ داؤد کی فوج میں ”بہادروں “ میں سے ایک تھا۔

عدلی

ترمیم

عدلی (انگریزی: Adlai؛ عبرانی: עַדְלָי؛ مطلب: ”پناہ“) کا ذکر کتاب تواریخ 27:29 میں آیا ہے : ”اور گائے بیل کے گلّوں پر جو شارُون میں چرتے تھے سِطری شارُونی تھا اور سافط بن عدلی گائے بیل کے اُن گلوں پر تھا جو وادیوں میں تھے۔ “ عدلی سافط کا باپ اور الیشع (الیسع) کا دادا تھا۔

عدنا

ترمیم

عدنا (انگریزی: Adna؛ عبرانی: עַדְנָא؛ مطلب: خوشی) دو مختلف شخصیات کا نام ہے[22] :

  1. پہلے عدنا کا ذکر کتاب عزرا میں آیا ہے :” اور بنی پخت موآب میں سے عدنا اور کلال اور بنایاہ اور معسیاہ اور متّنیاہ اور بضلی ایل اور بِنوی اور منسّی“ عدنا کسی دوسرے قبیلے کی اجنبی عَورتیں بیاہ کر لے آیا تھا۔
  2. دوسرے عدنا کا ذکر کتاب نحمیاہ 15-12:12 میں آیا ہے : ”اور یویقیم کے دنوں میں یہ کاہن آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔ سرایاہ سے مرایاہ۔ [سے ] یرمیاہ سے حننیاہ۔ [سے ] عزرا سے مسلام ۔[سے ] امریاہ سے یہوحنان۔ [سے ] ملکُو سے یُونتن [سے ] سبنیاہ سے یُوسف[سے ] حارم سے عدنا [سے ]۔ مِرایوت سے خلقَی۔ “[23]

عدنہ

ترمیم

عدنہ (انگریزی: Adnah؛ عبرانی: עֵדְנָה؛ مطلب: فرحت) عبرانی بائبل میں مذکور دو مختلف شخصیات کا نام ہے[24]:

  1. پہلے عدنہ کا ذکر سپتواینہ کی تحریر میں ”عدناس“ یا ”عدنس“ کے نام سے آیا ہے جس میں بادشاہ یہوسفط کی فوج میں تین لاکھ سپاہیوں کا کمانڈر تھا۔[24] اس کا دوسرا ذکر کتاب تواریخ دوم 17:14 میں آیا ہے: ”اور اُن کا شُمار اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُوافق یہ تھا۔ یہوداہ میں سے ہزاروں کے سردار یہ تھے۔ سردار عدنہ اور اُس کے ساتھ تِین لاکھ زبردست سُورما۔“ کتاب تواریخ کے کچھ نسخوں میں ”عدنہ“ کی بجائے ”He“ یعنی ”وہ“ استعمال کیا گیا ہے۔[24]
  2. دوسرے عدنہ کا ذکر کتاب تواریخ اول 12:17 میں آیا ہے:”جب وہ صقلاج کو جا رہا تھا منسی(قبیلہ) میں سے عدنہ اور یوزباد اور یدی عیل اور مِیکاایل اور یُوزباد اور الیہو اور ضلتی جو بنی منسی میں ہزاروں کے سردار تھے اُس [داؤد] سے مل گئے۔“ یہ عدنہ وہ تھا جس نے صقلاج کے مقام پر ساؤل کو ویران کرکے داؤد کے لشکر میں شمولیت اختیار کی تھی۔[24]

عدو ایل

ترمیم

عدو ایل (انگریزی: Aduel یونانی: Αδουήλ) کا ذکر کتاب طوبیاہ 1:1 میں آیا ہے: ”میرا[ طوبیاہ] باپ توبی ایل تھا، میرا دادا آنا ایل تھا اور میرا پر دادا عدو ایل تھا۔ عدو ایل کے باپ کا نام جبائل تھا۔ عدو ایل کے دادا کا نام رافیل اور پر دادا کا نام راخی ایل تھا، جن کا تعلق عسیئیل کی برادری سے تھا، جو ایک یفتالی قبیلہ کا حصہ تھا“۔[25][26] عدو ایل طوبیاہ کا پر دادا تھا۔

عیراد

ترمیم

عیراد (انگریزی: Irad؛ عبرانی: עִירָד؛ مطلب: سلطنت کے ڈھیر یا منہ سے آگ نکالنے والا فرضی سانپ یعنی ڈریگن) کا ذکر کتاب پیدائش میں آیا ہے : ”اور حنوک سے عیراد پَیدا ہُؤا اور عیراد سے محویاایل پَیدا ہُؤا اور محویاایل سے متوساایل پَیدا ہُؤا اور متوساایل سے لُمک(لامخ) پَیدا ہُؤا۔ “[27] یعنی عیراد قابیل کا پوتا تھا اور عیراد حنوک کا بیٹا اور محویاایل کا باپ تھا۔[28]

عقان

ترمیم

عقان[29] (انگریزی: Akan؛ عبرانی: עָכָן؛ مطلب : تیز نظر) ایصر کا بیٹا اور شعیر (حوری خاندان) کا پوتا تھا۔ (پیدائش 36:27) جبکہ کتاب تواریخ اول میں عقان کی جگہ ”یعقان“ مذکور ہے۔ (اوّل تواریخ 1:42)

عقوب

ترمیم

عقوب [30] (انگریزی: Akkub؛ عبرانی: עַקּוּב؛ مطلب: غافل گیر):

  • بابل کے قید کے بعد داؤد کی نسل زربابل کی اولاد میں سے تھا جس کے باپ کا نام ”الیو“ تھا(اول تواریخ 3:24)۔
  • عقوب نتنِیم (خدا کے گھریلو کے خاص خادم) خاندان کا سردار تھا(عزرا 2:45)
  • عقوب ایک لاوی تھا۔ جو بابل کی قید سے واپسی کے بعد بیت المقدس میں دربان تھا۔ (اول تواریخ 9:17؛ عزرا 2:42؛ نحمیاہ 7:45)

محویاایل

ترمیم

محویاایل (انگریزی: Mehujael؛ عبرانی: מְחוּיָאֵל؛ مطلب: خدا کا اعلان کرنے والا) کا ذکر کتاب پیدائش 4:18 میں آیا ہے : ””اور حنوک سے عیراد پَیدا ہُؤا اور عیراد سے محویاایل پَیدا ہُؤا اور محویاایل سے متوساایل پَیدا ہُؤا اور متوساایل سے لُمک(لامخ) پَیدا ہُؤا۔ “[27] یعنی محویاایل حنوک کا پوتا تھا۔ اور محویاایل عیراد کا بیٹا اور متوساایل کا باپ تھا۔[31]

میرب

ترمیم

میرب[32] (انگریزی: Merab؛ عبرانی: מֵרַב؛ مطلب: اکثریت، اضافہ یا تنازع) کتاب سموئیل۔1 کے مطابق ساؤل کی سب سے بڑی بیٹی تھی۔[33] اور بادشاہ ساؤل نے وعدہ کیا تھا کہ جو فلستی جنگجو جولیت(جالوت) کو شکست دے گا اس کو بادشاہ بڑی دَولت سے نِہال کرے گا اور اپنی بیٹی اُسے بیاہ دے گا[34] جب داؤد فلستی جنگجو کو شکست دے کر واپس لوٹا تو ساؤل نے اس کو اپنے پاس رکھ لیا اور اس کو اپنے باپ یسی کے گھر جانے نہیں دیا[35] جب داؤد واپس لوٹا تھا تو اس کا استقبال و شان دیکھ کر ساؤل اس دن سے داؤد کو بدگُمانی سے دیکھنے لگا۔[36] ”تب ساؤُل نے داؤُد سے کہا کہ دیکھ مَیں اپنی بڑی بیٹی میرب کو تُجھ سے بیاہ دُوں گا۔ تُو فقط میرے لِئے بہادُری کا کام کر اور خُداوند کی لڑائِیاں لڑ کِیُونکہ ساؤُل نے کہا کہ میرا ہاتھ نہیں بلکہ فِلستِیوں کا ہاتھ اُس پر چلے۔ “[37] اور ساؤل کی بیٹی میکل داؤد کو چاہتی تھی پھر داؤد اور میکل نے ساؤُل کو بتایا اور ساؤل اِس بات سے خُوش ہُوا۔[38] پر جب ”میرب“ کا داؤد سے شادی کروانے کا وقت آیا تو ساؤل نے میرب کی شادی محولاتی عدری ایل سے کروادی۔ میرب کے پانچ بیٹے پیدا ہوئے تھے جن کو جبعونیوں نے کر دیا تھا اور جبعونیوں نے اُن کو جبعہ کی پہاڑ پر لٹکا دیا تھا۔[39]

متوساایل

ترمیم

متوساایل (انگریزی: Methushael؛ عبرانی: מְת֫וּשָׁאֵל؛ مطلب: خداوند کا بندہ) کا ذکر کتاب پیدائش 4:18 میں آیا ہے : ””اور حنوک سے عیراد پَیدا ہُؤا اور عیراد سے محویاایل پَیدا ہُؤا اور محویاایل سے متوساایل پَیدا ہُؤا اور متوساایل سے لُمک(لامخ) پَیدا ہُؤا۔ “[27] یعنی متوساایل محویاایل کا بیٹا اور لُمک(لامخ) کا باپ تھا۔[40]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Urdu Lughat"۔ 08 جولا‎ئی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2018 
  2. کتاب یشوع، باب 2، آیت 1، باب6 آیت 17
  3. کتاب پیدائش، باب 29 آیت 12، 16، 17، 18، 20، 28، 30، 31
  4. کتاب روت، باب4، آیت 19
  5. کتاب یشوع، باب 18، آیت 25
  6. کتاب سلاطین، باب18، آیت 7
  7. کتاب پیدائش، باب 22 آیت 23
  8. کتاب استشنا، باب 3 آیت 11
  9. کتاب ہوسیع، باب 2 آیت 1
  10. Cassuto, Umberto. A Commentary on the Book of Genesis. Part 1, trans. Israel Abrahams. Jerusalem: 1961.
  11. Meyers, Carol. “Mother to Muse: An Archaeomusicological Study of Women’s Performance in Ancient Israel.” In Recycling Biblical Figures: NOSTER Conference 1997, edited by Athalya Brenner and Jan Willem van Henten. Leiden, Netherlands: 1998.
  12. Meyers, Carol, General Editor. Women in Scripture. New York: 2000.
  13. Niditch, Susan. “Genesis.” Women’s Bible Commentary, edited by Carol A. Newsom and Sharon H. Ringe, 10–25. Kentucky: 1992.
  14. Strong's Hebrew and Greek Dictinary
  15. ^ ا ب "ABDEEL"۔ JewishEncyclopedia.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2017 
  16. نسخہ کنگ جمیس اور دیگر دوسری بائبل میں یہ آیت باب 6 کی 44ویں آیت لکھی ہے۔ لیکن صرف آیت کی ترتیب غلط مگر الفاظ ایک جیسے ہیں
  17. This section on Abdon incorporates information from the 1897 Easton's Bible Dictionary.
  18. International Standard Bible Encyclopedia (1915)، "Adah۔"
  19. کتاب پیدائش 23-4:19
  20. Easton's Bible Dictionary entry on Adah
  21. Cheyne and Black (1899)، Encyclopaedia Biblica, entry on "Adah"
  22. Cheyne and Black (1899)، Encyclopaedia Biblica, entry for "Adna"
  23. کتاب نحمیاہ 15-12:12
  24. ^ ا ب پ ت Cheyne and Black (1899)، Encyclopaedia Biblica، entries for "Adnah."
  25. کتاب طوبیاہ 1:1
  26. Cheyne and Black (1899)، Encyclopaedia Biblica، entry for "Aduel."
  27. ^ ا ب پ کتاب پیدائش 4:18
  28. عیراد کی تفصل
  29. عقان کی تفصیل
  30. عقوب کی تفصل
  31. محویاایل کی تفصل
  32. میرب کی تفصیل
  33. 1 سموئیل 14:49
  34. 1 سموئیل 17:25
  35. 1 سموئیل 18:2
  36. 1 سموئیل 18:9
  37. 1 سموئیل 18:17
  38. 1 سموئیل 18:20
  39. 2 سموئیل 9-21:8[مردہ ربط]
  40. متوساایل کی تفصل