طویل مختصر افسانہ
طویل مختصر افسانہ LONG SHORT STORY
ترمیمطویل مختصر افسانہ دورِجدید کی الگ ادبی صنف کی حیثیت سے سامنے آیا ہے۔ مختصر افسانہ اور ناولٹ، دو ایک ہی نوع یعنی کہانی کی نثری اصناف ہیں۔ ان دونوں کے درمیان ایک تیسری صنف نے جنم لیا ہے جس کو "طویل مختصر افسانہ" کہا گیا ہے۔ یعنی دورانیے کے اعتبار سے طویل مختصر افسانہ، مختصر افسانے سے بڑا اور ناولٹ سے چھوٹا ہوتا ہے۔
مہینے وصل کے گھڑیوں کی صورت اڑتے جاتے ہیں
مگر گھڑیاں جدائی کی گزرتی ہیں مہینوں میں
(اقبال)
پہلے مصرعے کا رُخ مختصر افسانے کی جانب ہے اور دوسرے مصرعے نے طویل مختصر افسانے کے اسلوب کو بیان کر دیا ہے۔ طویل مختصر افسانے میں وقت رک رک کر چلتا ہے، جیسے ٹامسن مان کی کہانی DEATH IN VENICE ہے۔ وقت کا ظاہری وقفہ یہاں مختصر ہے لیکن وقت کی رفتار ادیب (جو کہانی کا مرکزی کردار ہے) کی مضمحل اور خزاں زدہ زندگی کی طرح سست ہے۔ استمرار، تسلسل اور اتمام، طویل مختصر افسانے کی مزید خصوصیات ہیں
حوالہ جات
ترمیم1- اَدَبی اصطلاحات از انور جمال طابع نیشنل بُک فاؤنڈیشن۔
مزید دیکھیے
ترمیم1- افسانہ
2- افسانچہ