ظبیان بن کدادہ
ظبیان بن کدادہرسول اللہ کے صحابی ہیں۔
- بعض نے انھیں خود ہی کدادہ کہا یعنی ان کا نام کدادہ بیان کیا ہے یونس بن خباب نے عطاء خراسانی سے انھوں نے ظبیان سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ فرمایا تھا کہ دنیا کی نعمتیں باقی رہنے والی نہیں ہیں عنقریب سب زائل ہوجائیں گی ابو عمر نے اس غریب طویل حدیث میں جس کو اہل حدیث نے بیان کیا ہے یہ کہا ہے کہ رسول اللہ کی خدمت میں آئے تھے اور آپ نے ان کو ایک زمین کا ٹکڑا معافی میں دے دیا تھا اسی کے بارے میں بیان کہ یہ اشعار ہیں
- وأشهد بالبيت العتيق وبالصفا … شهادة من إحسانہ متقبل
- بأنك محمود لدينا مبارك … وفي أمين صادق القول مرسل
- میں مکہ اور کوہ صفا کی قسم کھا کر شہادت دیتا ہوں اس شخص کی شہادت کی طرح جس کی راستبازی وبھلائی لوگوں میں مسلم ہو اس بات کی کہ آپ تعریف کیے کیے گئے ہیں دنیا کے لیے مبارک ہیں باوفا ہیں امانت دار ہیں اپنے قول میں سچے ہیں خدا کے رسول ہیں[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير حصہ پنجم صفحہ 132، المیزان پبلیکیشنز لاہور