عائشہ خالد کی پیدائش 1972 میں ہوئی، وہ ایک پاکستانی بصری فنکارہ ہیں۔ جو فن تعمیراتی مقامات میں منی ایچر ()، ٹیکسٹائل اور بصری مواد بنانے اور اس کی تدوین پر کام کرتی ہیں۔ عائشہ خالد پاکستانی فنکاروں کے اس گروہ سے تعلق رکھتی ہیں جنھوں نے مصوری کی روایت کو عصری آرٹ کی بین الاقوامی سطح پر منائے جانے والی شکل میں تبدیل کر دیا ہے۔ حالیہ برسوں میں عائشہ خالد کی مشق میں بڑے پیمانے پر پینٹنگز، دیواروں اور تنصیبات میں اضافہ ہوا ہے۔ [4] وہ اس اسکول کی ممبر ہیں جس کو پاکستانی 'نو مینیچر' اسکول کہا جاتا ہے[5] عائشہ خالد کو پاکستان کی کلاسیکی مصوری کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، وہ عصر حاضر کی اہم فنکارہ ہیں۔

عائشہ خالد
معلومات شخصیت
پیدائش 16 نومبر 1972ء (52 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان [2]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی نیشنل کالج آف آرٹس   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فن کار [3]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل بصری فنون   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تعلیم

ترمیم

عائشہ خالد نے 1993 میں نیشنل کالج آف آرٹس  ، لاہور [4] سے گریجویشن کی اور 2003 میں ایمسٹرڈیم کے رجسکاڈیمی سے فائن آرٹس میں پوسٹ گریجویشن  کی ڈگری مکمل کی۔

موضوعات

ترمیم

عائشہ خالد کے کام کا بڑا حصہ صنفی موضوعات سے متعلق ہے۔ ان کے کام کو 'نسائی حساسیت' کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو جزوی طور پر روایتی نسائی دستکاری جیسے ٹیکسٹائل اور سوئی دھاگے کے کام سے متعلق ہے۔عائشہ خالد کپڑوں کی مصنوعات میں پھولوں کے نقش و نگار کے ساتھ روایتی اسلامی نمونوں (ہلال، ستارہ) کا استعمال کیا ہے، ہندی نمونوں پر بھی عائشہ کی توجہ ہے [6]۔ صنف کے مرکزی خیال کو سامنے رکھتے ہوئے انھوں نے برقع، پھول اور پردے جیسے نقوش کا استعمال کرتے ہوئے پردے والی یا بے پردہ خواتین شخصیت کے موضوع کا بھی بار بار استعمال کیا ہے۔  9 ستمبر 2011  کے بعد ان کے کام میں ایک نئی سیاسی جہت بھی شامل ہو گئی۔ [6]

ایوارڈ

ترمیم

2011 میں وہ جمیل آرٹ پرائز کے لیے نامزد ہوئیں۔ اسی سال پیپل چوائس ایوارڈ جیتا۔ عائشہ خالد کو 2012 میں آرٹسٹ کتاب زمرے میں  ایلس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ناشر: کتب خانہ کانگریس — کتب خانہ کانگریس اتھارٹی آئی ڈی: https://id.loc.gov/authorities/n2006023514 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 نومبر 2019
  2. https://rijksakademie.nl/nl/alumni/aisha-khalid — اخذ شدہ بتاریخ: 5 مئی 2024
  3. ISBN 978-2-7000-3055-6 — Le Delarge artist ID: https://www.ledelarge.fr/30174_artiste_KHALID_Aisha — اخذ شدہ بتاریخ: 22 اپریل 2022
  4. ^ ا ب QAGOMA۔ "Aisha Khalid"۔ Queensland Art Gallery & Gallery of Modern Art (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2019 
  5. Lucie-Smith Edward. (2002)۔ Art tomorrow۔ Paris: Terrail۔ ISBN 2879392497۔ OCLC 52086674 
  6. ^ ا ب Ali, Salwat 1952- (2008)۔ Journeys of the spirit : Pakistan art in the new millennium۔ Foundation for Museum of Modern Art.، Idara Saqafat-e-Pakistan. (1st ایڈیشن)۔ Karachi: Foundation for Museum of Modern Art, in association with Pakistan National Council of the Arts۔ ISBN 9789698896034۔ OCLC 232259252