عائشہ صدیقہ (ماحولیاتی کارکن)
عائشہ صدیقہ (پیدائش 8 فروری 1999) نیو یارک شہر کے کونی جزیرہ سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی ماہر ماحولیات ہیں۔ وہ فوسل فری یونیورسٹی اور پولٹرس آؤٹ! کی شریک بانی ہیں۔ انھیں ٹائم میگزین نے ویمن اف دی ائیر 2023ء کا ایوارڈ دیا ہے۔
عائشہ صدیقہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 فروری 1999 جھنگ |
قومیت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | موسمیاتی کارکن |
درستی - ترمیم |
پس منظر اور تعلیم
ترمیمصدیقہ 8 فروری 1999 کو پیدا ہوئیں۔[1] وہ جھنگ میں پیدا ہوئیں جو دریائے چناب کے قریب واقع ہے اور وہیں کے آس پاس دادا دادی کے فارم میں رہتی تھیں۔[2] ان کے دادا کی 2012 میں خون کے کینسر کی وجہ سے اور ان کی دادی کی 2014 میں پولیو کی وجہ سے موت ہو گئی۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کے دادا دادی کی بیماری دریا کا پانی پینے سے ہوئی ہے۔[3] جب وہ برسوں کی تھیں تو وہ امریکا چلی گئیں۔[1] انھوں نے ہنٹر کالج سے گریجویشن کیا اور 2021 میں سیاسیات اور انگریزی میں بی اے حاصل کیا۔[4] جب وہ ابھی پڑھ رہی تھیں، انھوں نے تھامس ہنٹر آنرز پروگرام حاصل کیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Rachel Sarah (2021)۔ Girl Warriors: How 25 Young Activists Are Saving the Earth (بزبان انگریزی)۔ Chicago Review Press۔ ISBN 978-1-64160-374-4
- ↑ "We've got more inspiring young activists for you to learn about!"۔ Artswork (بزبان انگریزی)۔ 14 March 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2022
- ↑ Siddiqa Ayesha۔ "Climate Change and Me"۔ wheretheleavesfall۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2022
- ↑ "Fellows Program 2021 Cohort • Coro New York"۔ Coro New York (بزبان انگریزی)۔ 27 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2022