ڈائی الیکٹرک
(عائق سے رجوع مکرر)
ذُو برق (انگریزی: dielectric) ایک ایسا غیر موصل ہے جو برقی میدان کی موجودگی میں پولارائز (polarize) ہو جاتا ہے۔ برقی میدان کی موجودگی میں ذُو برق میں برقی بار دار ذرات (یعنی برقیے (electrons)) آزادانہ طور پر حرکت نہیں کر سکتے بلکہ اپنی جگہ سے تھوڑا ہٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ذو برق پولارائز ہو جاتا ہے۔ پولارائزیشن کی وجہ سے مثبت بار برقی میدان کی سمت اور منفی بار اس کی مخالف سمت میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ایک برقی میدان پیدا ہو جاتا ہے اور ذو برق کا اپنا برقی میدان کمزور ہو جاتا ہے۔