عابدہ بی بی

پاکستان میں سیاستدان

عابدہ بی بی ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں۔ ان کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ وہ ایم بی بی ایس ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔

سیاسی کیریئر ترمیم

2018 کے عام انتخابات میں عابدہ بی بی خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔

عابدہ بی بی نے 15 اگست 2018 کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا [1]۔ 2020 میں الیکشن کمیشن نے 16 مخصوص خواتین نشستوں پر منتخب اراکین کی رکنیت اثاثوں کی تفصیل ظاہر نہ کرنے پر معطل کی جن میں عابدہ بی بی بھی شامل تھیں۔ [2]

قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ترمیم

عابدہ بی بی تحریک انصاف کی متحرک اور سرگرام رکن پنجاب صوبائی اسمبلی ہیں۔ عابدہ بی بی مندرجہ ذیل کمیٹیوں کی رکن رہی ہیں [3]:

  • محکمہ بہبود کمیٹی

توجہ دلاؤ نوٹس،سوالات اور موشن ترمیم

عابدہ بی بی نے 2018 سے لے کر 2020 دسمبر تک کوئی توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب صوبائی اسمبلی میں پیشں نہیں کیا۔

عابدہ بی بی نے پنجاب اسمبلی کے ساتویں سیشن میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں عملے کی غفلت اور لاپروائی کے باعث ایک عورت کی موت پر ایڈجرنمنٹ موشن پیش کی جسے نمٹا دیا گیا۔

وہ اوقاف، مذہبی امور، خصوصی صحت کی سہولیات اور میڈیکل تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی بہبود اور بیت المال کے متعلق ایوان پنجاب میں سوالات پوچھتی رہی ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "عابدہ بی بی سیاسی کوائف"۔ پنجاب صوبائی اسمبلی ویب۔ 18 مارچ 2021 
  2. "عابدہ بی بی کی رکنیت الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیل طاہر نہ کرنے پر معطل کر دی"۔ پاک ووٹر۔ 17 مارچ 2021 
  3. "شگفتہ ملک صوبائی اسمبلی کوائف"۔ خیبرپختونخوا اسمبلی ویب۔ 17 مارچ 2021