عادل صدیقی
سیاسی رہنما ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق رکن سندھ اسمبلی تھے
عادل صدیقی 1963ء میں کراچی میں پیدا ہوئے، جامعہ کراچی سے گریجویشن کیا۔ وہ 2002ء سے 2007ء تک صوبائی وزیر رہے، 2008ء کی صوبائی حکومت میں بھی وزیر رہے، 2013ء سے 2018ء تک حلقہ پی ایس 100 سے ممبر صوبائی اسمبلی رہے۔ عادل صدیقی 2016ء سے دبئی میں جلا وطنی کاٹ رہے تھے اور چند روز قبل ہی وطن واپس آئے تھے۔ وہ کئی سال سے پھیپھڑوں اور دیگر عارضوں میں مبتلا تھے ، مختلف بیماریوں کے باعث عادل صدیقی ملک اور بیرون ملک سفر میں ڈاکٹر اور آکسیجن سلنڈر ساتھ رکھتے تھے۔ 30 نومبر 2020ء کو وفات پا گئے ،