عالمی خوراک کونسل

اقوام متحدہ کی سابقہ تنظیم

عالمی خوراک کونسل یا اقوام متحدہ عالمی خوراک کونسل (انگریزی: World Food Council) اقوام متحدہ کا خصوصی ادارہ تھا جو عالمی سطح پر غذائی اجناس کی پیداوار اور اس کی تقسیم، غذائی مسائل اور بھوک سے نمٹنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ دسمبر 1974ء کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ذریعے اس ادارہ کی تشکیل کی گئی۔ اس کونسل کا کام غذائی پیداوار، تغذیہ، غذائی تحفظ، غذائی تجارت، غذائی امداد اور دوسرے متعلقہ معاملات میں اقوام متحدہ کے اداروں کی پالیسیوں اورسرگرمیوں میں تال میل پیدا کرنا، ان سے پیدا ہونے والے مسائل پر غور کرنا اور ان کے حل کے لیے سفارشات تیار کرنا تھا۔ کونسل کے لیے 36 ممالک باری باری 1993ء تک منتخب کیے جاتے رہے لیکن بعد ازاں 1993ء میں جنرل اسمبلی کے فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ کے علاحدہ ادارے کی حیثیت سے اس ادارے نے کام بند کر دیا اور اس کی سرگرمیان ادارہ برائے خوراک و زراعت اور عالمی خوراک پروگرام میں ضم کر دی گئیں۔[1]

عالمی خوراک کونسل

مخفف WFC
صدر دفتر روم، اطالیہ
تاریخ تاسیس دسمبر 1974ء
قسم خصوصی ادارہ
سربراہ سربراہ
جدی تنظیم اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کونسل
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-3 سماجی علوم)، قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان، نئی دہلی، 2003ء، ص 62