عالمی کبڈی لیگ
عالمی کبڈی لیگ 2014ء میں قائم ہوئی۔[1] یہ لیگ پنجاب کے طے شدہ اصول اور رہنما خطوط پر عمل پیرا ہے، [2] جیساکہ گولائی دار کبڈی کی تعریف طے کی گئی ہے۔[3] یہ لیگ چار ممالک میں اگست 2014 سے دسمبر 2014ءکے بیچ مقابلے کروا چکی ہے۔[4]
ابتدائی مقابلے
ترمیم2014ء میں اپنے آغاز کے سال اس تنظیم کے تحت منعقد مقابلوں میں پاکستان کی کبڈی ٹیم لاہور لائنز نے کینیڈا اور ریاستہائے متحدہ امریکا کی ٹیموں کو ہرانے کے بعد بھارت کی ٹیم پنجاب ٹھنڈر کو 44-64 سے شکست دے کر اپنی جیت درج کی۔ یہ مقابلے ایشین سرکل کبڈی قوانین کے تحت ہوئے۔ ہر میچ دس دس منٹ دورانیے کے چار کوارٹرز پر مشتمل تھا۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ڈین ریپلے (2014-08-06)۔ "کبڈی کبھی دنیا کے مختلف حصوں میں مقبول رہی ہے، مگر اب عالمی کبڈی لیگ کی تشکیل کے ساتھ دوسرے مقام کی طرف بڑھ رہی ہے | میل آن لائن"۔ ڈیلی میل ڈاٹ سی او ڈاٹ یو کے۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2014
- ↑ "آئی بی این لائیو 24 07 2014"۔ 27 جولائی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2016
- ↑ http://www.worldkabaddileague.net/governance.html
- ↑ "عالمی کبڈی لیگ کی سرکاری ویب سائٹ– صفحہ اول"۔ ورلڈ کبڈی لیگ ڈاٹ نیٹ۔ 2014-08-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2014
- ↑ کھیل:ورلڈ کبڈی لیگ: لاہورلائنز کی ہیٹرک