عالمی یوم التہاب جگر
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
التہاب جگر یعنی ہیپاٹائٹس کا عالمی دن ہر سال 28 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد ہیپاٹائٹس جیسے تیزی سے بڑھتے ہوئے مرض کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینا ہے ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس اے کے 14لاکھ، ہیپاٹائٹس بی کے 2 ارب اور ہیپاٹائٹس سی کے 15 کروڑ سے زائد لوگ شکار ہیں اور اس مرض سے سالانہ دس لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔ جن کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں 1کروڑ سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔
اس مرض کے پھیلاؤ میں سب سے بڑا خطرہ ایسے مریض ہیں جو اپنے مرض سے آگاہ نہیں ہوتے اور وہ اسے دیگر افراد میں منتقل کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ آلودہ پانی اور ناقص خوراک ہیپا ٹائٹس اے اور ای کے پھیلنے کی بڑی وجہ ہے۔ جبکہ ہیپاٹائٹس بی سی اور ڈی استعمال شدہ سرنجز خون کی منتقلی اور دیگر وجوہات سے پیدا ہوتا ہے۔