عالمی یوم سرطان
عالمی یوم سرطان (World Cancer Day) ہر سال 4 فروری کو منایا جاتا ہے۔ اس طرح سے ادارہ اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت، سرکاری اور غیر سرکاری صحت سے متعلق اداروں کی کوششوں کو مثبت حکمت عملی کے ساتھ گامزن کرنا ہے۔
تاریخ
ترمیمعالمی یوم سرطان تقاریب کی منصوبہ بندی جنیوا میں 1933ء میں یونین فار انٹرنیشنل کینسر کنٹرول کے تحت کی گئی تھی۔ اسے کئی دیگر کینسرسوسائٹیوں، تحقیقی اداروں، معالجاتی مراکز اور مریضوں کے زمروں کی تائید حاصل تھی۔
یوم سرطان تقاریب کے اجزا
ترمیم- خصوصی کیمپوں کا انعقاد
- بیداری پروگرام
- ریالیاں
- لیکچر
- سیمینار[1]
یوم سرطان تقاریب کے کلیدی پیامات
ترمیمسال | کلیدی پیامات | اردو ترجمہ |
---|---|---|
2011ء | “Teaching Children and Teenagers to limit their sun exposure by being SunSmart!” | بچوں اور نوجوانوں کو سورج کی کرنوں کے آگے ہونے کے مواقع سورج کو سمجھتے ہوئے کم کریں۔ |
2012ء | “Together it is possible“ | ساتھ مل کر یہ ممکن ہے۔ |
2013ء | “Cancer – Did you know“ | سرطان کے بارے میں کیا آپ جانتے تھے |
2014ء | “Debunk the Myths“ | تمام مفروضات ترک کرو |
2015ء | “Not beyond us“ | ہم سے آگے نہیں |