جنیوا

سوئٹزرلینڈ میں شہر اور اس کینٹ کا دارالحکومت
  

جنیوا (انگریزی: Geneva، فرانسیسی: Genève، جرمن: Genf، اطالوی: Ginevra) سویٹزرلینڈ کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ سویٹزرلینڈ کے فرانسیسی بولنے والے علاقے روماندی کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔ یہ اس مقام پر واقع ہے جہاں جھیل جنیوا دریائے رہون میں گرتی ہے۔ یہ جنیوا ضلع کا دارالحکومت ہے۔ شہری حدود کے اندر کی آبادی ایک لاکھ 85 ہزار 726 (بمطابق 2007ء) ہے۔ کئی بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر واقع ہونے کی وجہ سے جنیوا کو عالمی شہر تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان دفاتر میں اقوام متحدہ کے یورپی صدر دفاتر بھی شامل ہیں۔ 2006ء میں کیے گئے ایک جائزے کے مطابق جنیوا (زیورخ کے بعد) دنیا میں سب سے اعلیٰ معیار زندگی کا حامل شہر ہے۔

جنیوا
(فرانسیسی میں: Genève ویکی ڈیٹا پر (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جنیوا
 

جنیوا
جنیوا
پرچم
جنیوا
جنیوا
نشان

 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک سویٹزرلینڈ (1815–)[1]
فرانسیسی سلطنت اول (1804–1813)[1]
فرانسیسی جمہوریہ اول (1798–1804)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[2][3]
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ کینٹن جنیوا   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 46°12′00″N 6°09′00″E / 46.20000°N 6.15000°E / 46.20000; 6.15000
رقبہ 15.92 مربع کلومیٹر (2004)[6]  ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلندی 396 میٹر [7]  ویکی ڈیٹا پر (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 203840 (official statistics ) (31 دسمبر 2022)[8]  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
اوقات متناسق عالمی وقت+01:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان فرانسیسی   ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گاڑی نمبر پلیٹ
GE  ویکی ڈیٹا پر (P395) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رمزِ ڈاک
1201
1202
1203
1204
1205
1206
1207
1208
1209
1211[9]
1200[9]  ویکی ڈیٹا پر (P281) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فون کوڈ 22  ویکی ڈیٹا پر (P473) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 7285902  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

Map

یہاں عالمی ادارۂ صحت (WHO)، عالمی ادارۂ محنت (ILO)، اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR)، اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے انسانی حقوق (UNHCHR)، عالمی تنظیم برائے حقوق دانش (WIPO)، بین الاقوامی بعید مواصلات اتحاد (ITU)، عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO)، عالمی تجارتی تنظیم (WTO) اور بین الپارلیمانی اتحاد (IPU)، یورپی تنظیم برائے جوہری تحقیق (CERN)، بین الاقوامی تنظیم برائے معیار بندی (IOS)، ہوائی اڈوں کی بین الاقوامی مؤتمر (ACI)، عالمی اقتصادی فورم (WEF)، عالمی تنظیم برائے اسکاؤٹ تحریک (WOSM)، بین الاقوامی انجمن صلیب احمر (ICRC) اور بین الاقوامی ایڈز انجمن (IAS) کے دفاتر واقع ہیں۔

ان عالمی تنظیموں کے علاوہ کئی کثیر القومی اداروں کے صدر دفاتر بھی اس شہر میں واقع ہیں جن میں سیرونو، ایس ٹی مائیکرو الیکٹرانکس، سوسائت جنرال، میڈیرینین شپنگ کمپنی اور سیٹا شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پروکٹر اینڈ گیمبل، ڈیوپونٹ، انوسٹا، ہیولٹ-پیکارڈ، جے ٹی انٹرنیشنل، الیکٹرانک آرٹس اور سن مائیکروسسٹمز جیسے معروف کثیر القومی اداروں کے یورپی صدر دفاتر بھی یہیں ہیں۔

گھڑی سازی کی قدیم روایت کے باعث یہ شہر دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے اور رولیکس، ریمنڈ ویل، اومیگا، پیٹک فلپ اور فرینک میولر جیسے معروف گھڑی ساز یہیں سے وابستہ ہیں۔

دنیا کی قدیم ترین جامعات میں سے ایک جامعہ یہیں واقع ہے جسے جامعہ جنیوا کہا جاتا ہے۔ یہ جامعہ 1559ء میں جون کیلون نے قائم کی۔

  1. HDS ID: https://hls-dhs-dss.ch/de/articles/007398
  2.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ جنیوا في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2024ء 
  3.   ویکی ڈیٹا پر (P982) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ جنیوا في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2024ء 
  4. عنوان : Historische Lexikon der Schweiz — HDS ID: https://hls-dhs-dss.ch/de/articles/007398 — اخذ شدہ بتاریخ: 6 جون 2021
  5. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/4020137-5 — اخذ شدہ بتاریخ: 6 جون 2021 — اجازت نامہ: CC0
  6. Arealstatistik Standard - Gemeinden nach 4 Hauptbereichen — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جنوری 2019
  7. https://it-ch.topographic-map.com/map-sgt718/Ginevra/?zoom=19&center=46.19908%2C6.14731&popup=46.19928%2C6.14737
  8. https://www.pxweb.bfs.admin.ch/pxweb/fr/px-x-0102020000_201/-/px-x-0102020000_201.px/?rxid=c5985c8d-66cd-446c-9a07-d8cc07276160
  9. https://www.post.ch/en/pages/plz-suche