عالمی یوم چڑیا
عالمی یوم چڑیا (انگریزی: World Sparrow Day) ہر سال دنیا بھر میں 20 مارچ کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد گھریلو چڑیا اور ان کے شہری ماحول پر اثرات کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کو منانے کی ابتدا 2010ء میں نیچر فارایور سوسائٹی، بھارت کی تحریک پر ہوئی۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں گھریلو چڑیوں کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا انعقاد، اخبارات میں اس دن کی اہمیت پر مضامین اور چڑیا ایوارڈ دیے جاتے ہیں۔[1]
عالمی یوم چڑیا | |
---|---|
باضابطہ نام | World Sparrow Day |
منانے والے | دنیا بھر میں |
تقریبات | نیچر فارایور سوسائٹی، بھارت |
آغاز | 20 مارچ 2010ء |
تاریخ | 20 مارچ |
تکرار | سالانہ |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "پس منظر، عالمی یوم چڑیا آفیشل ویب"۔ 09 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2017