عالم بدیع (سیاست دان)
عالم بدیع ایک بھارتی سیاست دان ہیں۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں نظام آباد حلقے سے قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں۔ وہ سماج وادی پارٹی سے وابستہ ہیں۔ [1]
ذاتی زندگی
ترمیمعالم بدیع 16 مارچ 1936 کو اعظم گڑھ ضلع کے بنداول میں بدیع الزماں اعظمی کے ہاں پیدا ہوئے۔ انھوں نے جارج اسلامک انٹر کالج گورکھپور سے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی ۔ وہ الیکٹریکل اور مکینیکل انجینئرنگ میں ڈپلوما کے حامل ہیں۔ ان کے والد اسی کالج میں استاد تھے۔ عالم بدیع اور ان کی اہلیہ قدسیہ خان کو اللہ نے چھ اولاد نرینہ عطا کیے ہیں۔
سیاسی کیریئر
ترمیمعالم بدیع اتر پردیش کی 13ویں، 14ویں، 16ویں، 17ویں قانون ساز اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ 1996 سے وہ نظام آباد حلقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان کی پارٹک کا نام سماج وادی ہے۔