خاندانی نام عبد الحمد سہروردی اور ادبی نام حمید سہروردی۔ وظیفہ یاب پروفیسر ہیں۔ افسانہ نگار ہیں اور شاعر بھی۔

پیدائش اور بچپن ترمیم

یکم جون 1947ء کو گلبرگہ میں پیدا ہوئے۔

ادرو مدرسی کے پیشے سے وابستگی ترمیم

حمید سہروردی نے 1972ء میں بحثیت لکچرر مہاراشٹر کے بیڑ کے ایس کے کالج سے مدرسی کے پیشے سے زندگی شروع کی۔ اور 2007ء میں گلبرگہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو فارسی سے بحثیت صدر شعبہ وظیفہ یاب ہوئے۔

تصانیف ترمیم

افسانوی مجموعے:

  1. ریت ریت لفظ (1980ء)
  2. عقب کا دروازہ (1987ء)
  3. بے منظری کا منظر نامہ (1996ء)

نثری ادب:

  1. بین السطور (1998ء)

شعری ادب : شش جہت آگ (2002ء)

انعامات و اعزازات ترمیم

کرناٹک اردو اکادمی ،مجلس ادب اور غالب کلچرل اسوسی ایشن، بنگلور نے انھیں بالترتیب نثری خدمات ریاستی ایوارڈ، محمود سعید ایوارڈ برائے فکشن اور غالب ایوارڈ سے نوازا۔ کرناٹک اردو اکامی کے ایک اور انعام، بیسٹ افسانہ ایوارڈ بھی دیا۔ مہارسٹرا، اترپردیش، مغربی بگال اور بہار اردو اکاڈمیوں نے بھی سہر وردی صاحب کو ان کی ادبی کاوشوں پر انعام سے نوازا۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. :عالم گیر ادب، کتابی سلسلہ۔5، حمید سہر وردی شخصیت اور ادبی جہات۔ISBN-978-81-924833-6-8