عبدالصادق
عبدالصادق (انگریزی: Abdus Sadeque؛ بنگالی: আবদুস সাদেক) ایک سابق پاکستانی اور بنگلہ دیشی فیلڈ ہاکی کھلاڑی ہیں۔ پہلے وہ پاکستان ہاکی ٹیم کی طرف سے اور بنگلہ دیش کے قیام کے بعد بنگلہ دیش ہاکی ٹیم کی طرف سے کھیلتے رہے۔[1] وہ پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کی قومی فیلڈ ہاکی ٹیموں کی طرف سے کھیلنے والے واحد کھلاڑی ہیں.
ذاتی معلومات | |
---|---|
قومیت | برطانوی ہندوستانی (1946ء تا 1947ء) پاکستانی (1947ء تا 1971ء) بنگلادیشی (1971ء تا حال) |
پیدائش | 16 ستمبر 1946ء ڈھاکہ، برطانوی ہند |
کھیل | |
کھیل | فیلڈ ہاکی |
پوزیشن | سنٹر ہاف |
پیدائش
ترمیمتعلیم
ترمیمعبدالصادق لا گریجویٹ ہیں اور سیاسیات میں ماسٹرز ڈگری رکھتے ہیں۔
قومی ہاکی چیمیئن شپ
ترمیمعبدالصادق نے 1964ء سے 1970ء تک قومی ہاکی چیمیئن شپ میں مشرقی پاکستان ہاکی ٹیم کی نمائندگی کی۔[2]
مغربی پاکستان کا دورہ
ترمیم1968ء میں بہاولپور میں ہونے والی قومی ہاکی چیمپین شپ سے پہلے مشرقی پاکستان ہاکی ٹیم نے مغربی پاکستان کے کچھ شہروں کا دورہ کیا اور وہاں میچ کھیلے. ان شہروں میں لائل پور، راولپنڈی، شیخوپورہ اور لاہور شامل تھے. عبدالصادق بھی مشرقی پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ تھے.
کپتان بنگلہ دیش ہاکی ٹیم
ترمیمعبدالصادق کو 1978ء میں بنکاک (تھائی لینڈ) میں ہونے واے ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینے والی پہلی بنگلہ دیشی ہاکی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔[3]
مینیجر و کوچ بنگلہ دیش ہاکی ٹیم
ترمیمعبدالصادق 1982ء میں کراچی، پاکستان میں ہونے والے پہلے مردانہ ایشیائی ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش ہاکی ٹیم کے مینیجر مقرر کیے گئے۔[4] اس ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
اعزازات
ترمیمعبدالصادق کو 1996ء میں بنگلہ دیش کا نیشنل سپورٹس ایوارڈ دیا گیا۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "279 Players who represented Pakistan national team in international hockey"۔ Pakistan Hockey Federation website۔ 06 فروری 2003 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2022
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 29 اگست 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اگست 2023
- ↑ https://unb.com.bd/category/sports/sayeed-elected-hockey-federation-general-secretary/17446
- ↑ https://drive.google.com/file/d/1eHtCX9LnNoCCP6eGfO_hbmoJpsFJfjJ6/view?usp=drive_link Rene Frank to open 7-nation Asia Cup, Dawn, Karachi, 11 March 1982
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 10 جولائی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2023